موسم سرما میں جلد اور نزلہ زکام جیسی بیماریوں سے چھٹکارہ کیسے پائیں جانیئے اس پوسٹ سے؟

0
1,337 views
Spread the love
 سردیوں  کے موسم میں گلے میں تکلیف، نزلہ و زکام، جیسی بیماریوں سے دوچار ہوجانا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ ان تمام کے علاج کے لیے آپ گھر بیٹھے بٹھاۓ صحت بخش اور قدرتی غذاؤں کے استعمال سے نہ صرف نجات پا سکتے ہیں بلکہ مزید بیماریوں سے مقابلہ کرنے کیلیے  بھی خود کو محفوظ بناسکتے ہیں۔
اس کے لیے کرنا یہ ہے کہ آپ شملہ مرچ  کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اس میں وٹامن سی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو ھمارے لیے بہت مفید ہو تی ہے۔ شملہ مرچ کے اندر نزلہ زکام کے خلاف مزاحمتی عناضر ہوتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق سےیہ بات ثابت ہوئ ہے کہ صرف 200 ملی گرام شملہ مرچ کھانے سے سردیوں میں نزلہ زکام کے امکانات کو 50 فیصد کم کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑہیے: رات میں روزانہ یہ کریم لگا کر موسم کیوجہ سے چہرے کی کالی اور خشک جلد کو صاف بنائیں


جسم میں وٹامن سی کی کمی آپ کو تھکاوٹ کا شکار بناتی ہے اور سردیوں خا ص طور پہ سستی کا سسب بنتی ہے۔ وٹامن سی کو حاصل کرنے لیے آپ، گریپ فروٹ، مالٹے اور کینو کابھی استعمال کرسکتے ہیں۔
سردیوں  کے موسم میں جلد کی بیماری بہت عام  ھو جاتی ہیں جس کے لیے آپ کو بھاپ میں پکی مچھلی کھانی چاہیۓ کیونکہ سردی میں آپ کے چہرے اور ہاتھوں کی جلد بھی متاثر ہواتی ہے جسے آپ مختلف لوشن اور کریموں سے تو وقتی طور پر ٹھیک کرپاتے ہیں لیکن آپ کی جلد پھر خشک ہوجا تی ہے جس کے لیے  بھی بھاپ میں پکی ہوئ مچھلی بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
نوٹ : یہ محض ایک عام معلوماتی پوسٹ ہے مزید معلومات اور رہنما کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں