پنسل خریدنے کیلے دکان پر جانے والی بچی دکاندار کی زیادتی کا نشانہ بن گئ اور دکاندار کے بےحس دوستوں نے پورے واقع کی ویڈیوبھی بنالی۔
ضلع چنیوٹ کے ایک علاقے چناب نگر کی مقیم ایک 8 سالہ بچی گھر سے پنسل لینے کیلے دکان پر گئی تو دکاندار سعید نےاسکے ساتھ نہ صرف زیادتی کی بلکہ اس وقوعے کی ریکارڈنگ بھی کروائی۔ اس سارے واقع کو دکاندار کے2 دوست ویڈیو میں رکارڈ کرتے رہے جسے اسکے بعد انٹرنیٹ پہ ڈال کر وائرل کر دیا گیا۔
جب اس کمسن بچی کے والد بچی کے پیچھے دکان پر پہنچے تو سب ملزمان نے انکو قتل کی دھمکیاں دیں اور چپ رہنے کا کہا ۔ علاقے کے ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا اور ملزم سعید کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں شامل ملزم دکاندار کے دوسرے ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ ملک میں دودن میں منظر عام پر آنے والادوسرا واقع ہے ابھی گزشتہ روز ہی ملک میں ایک اوراڑھائی سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئ اور اسے قتل کر دیا گیا تھا، بچی کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس کمسن بچی کو بھی 18 گھنٹے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔