ہم 2 سال قبل ملے اور اب شادی کرلی…ملالہ اور ان کے شوہر کی کچھ پُرانی یادیں۔

0
1,126 views
Malala Yousafzai
Spread the love
ملالہ یوسف زئی کا پچھلے دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسر عصر ملک سے نکاح ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، دونوں سے متعلق مختلف قسم کی معلومات بھی زیرِ نظر رہی اور ان کا نکاح ٹوئٹر پر ہاٹ ٹاپک بن گیا۔
ملالہ اور ان کے شوہر کی ملاقات 2 سال پہلے ہوئی ، خبروں کے مطابق ملالہ کہتی ہیں کہ ہم 2 سال قبل ملے اور اب شادی کرلی۔ ملالہ اور عصر کی کچھ پُرانی یادیں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ملالہ اور عصر ایک ساتھ ہیں اور کچھ تصاویر میں ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ سے تعلق رکھنے والے دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
مزید بتاتے چلیں کہ اب تک یہ نہیں بتایا جا رہا کہ دونوں خاندانوں کی آپس میں ملاقات کس طرح ہوئی، لیکن چونکہ کچھ وقت قبل ہی ملالہ نے شادی سے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا جس کی وجہ سے ان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

تصاویر ملاحظہ کریں:

Malala Yousafzai
Malala Yousafzai
Malala Yousafzai

فوٹوگرافر سے ان کا کیا تعلق ہے؟

میلن فیزہائی نامی فوٹوگرافر جس نے ملالہ کے نکاح کا فوٹوشوٹ کیا اس کا تعلق سویڈن سے ہے اس فوٹوگرافر نے بیشمار مشور جگہوں کے ساتھ کام کیا ہے مثلاً نیویارک ٹائمز، نیشنل جیوگرافک، ایپل، نائیکی، ٹائمز میگزین، واٹر ایڈ اور اقوام متحدہ (یو این)، صرف یہی نہیں بلکہ وہ ملالہ کی سماجی تنظیم ’ملالہ فنڈ‘ کے لیے بھی کام کرتی رہی ہیں اس کے علاوہ جس دوسری خاتون نے فوٹوشوٹ کیا ہے اس کا نام ’نوئوی‘ ہے اور وہ ب بھی ملالہ فنڈ کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

میک اپ آرٹسٹ کون ہیں؟

ملالہ کے یادگار دن کا خوبصورت دن (نکاح) کا میکاپ کرنے والی برطانیہ کی ایک مشہور مشرقی مکیپ کرنے والی خاتون اینا نے کیا ہے جو سادہ لُکنگ میک اپ کرکے لوگوں کے دل جیت لیتی ہیں۔
View this post on Instagram

A post shared by Anna (@makeupbyain)