مشہور اداکارہ سونیا خان اور ان کی زندگی کے کچھ حیران کردینے والے انکشافات

0
1,588 views
Spread the love
سونیا حسین پاکستان کی ان اداکاراؤں میں سے ہیں جن کا شمار پاکستان انڈسٹری کی صف اول کی ہیروئین میں ہوتا ہے۔انھوں نے بہت بڑے بلاک بستر ڈرامے سے اپنے کیریر میں چار چاند لگائے۔ جو کسی بھی ڈرامے میں کوئی بھی کردار کیوں نا کر لیں، ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کہ یہ ان ہی کے لیے بنا ہو۔ سونیا حسین کو پاکستان کی ورسٹائل اداکاراؤں میں سے مانا جاتا ہے۔
Sonia hassan
ان کے مداحوں کو ان کی اداکاری بے حد پسند آتی ہے تاہم آج ہم سونیا حسین سے متعلق آپ کو کچھ
ایسی باتیں بتانے جا رہے ہیں جوکہ آپ پہلے نہیں جانتے ہونگے ۔
اداکارہ سونیا حسین کے 4 بہن بھائی ہیں، جن میں سونیا کا نمبر پہلا ہے۔ یہ تین بہنیں اور 1 بھائی ہیں سونیا بچپن سے ہی بہت سمجھدار اور ذ ّمے دار تھیں۔ ان کے والدین ایک ساتھ نہیں رہتے تھے۔
سونیا نے کئی انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کیا کہ میرے والدین کی شادی کے شروع کے 3 سال بہت بہترین تھے، لیکن میرے ابو کے گھر والے اس رشتے سے خوش نہ تھے، وہ اداکارہ کے والد پر دباؤ ڈالا کرتے اور ان دونوں کی علیدگی کے نت نئے حربے کرتے تھے۔
سونیا نے بہت چھوٹی عمر سے بچوں کو پڑھانے کا کام شروع کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پہلی کمائی سے کپڑے خریدے۔ اور ہر بچے کی فیس ۔/500 تھی۔
اپنی تعلیم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹر میں ہی اپنے کیریر کا آغاز کردیا تھا، اور اس دوران انہوں نے اپنا پڑھانے کا خرچہ بھی اٹھایا انہوں نے فزیولوجی میں گریجوئشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
سونیا اپنی فیملی سے بہت پیار کرتی ہیں اور ایسا ایک دن نہیں گزرتا جب وہ اپنے بہن بھائی اور اپنی فیملی سے نہ ملیں۔
اسکے علاوہ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد سے کبھی کوئی شکایت نہیں کی ،انہیں جو صحیح لگا انہوں نے وہی کیا۔
ان کی زندگی میں مزید جاننے کے لیے نیچے دی گئی ویڈیوز دیکھیں۔