جانیں یہ با ہمّت خاتون فائزہ کیسے بہترین معیاری کھانا مناسب داموں میں بیچ کر کامیاب بزنس کر رہی ہے؟

0
719 views
جانیں فائزہ کیسے معیاری کھانا سستے داموں میں بیچ کر کامیاب بزنس کر کے پیسے کما رہی ہیں؟
Spread the love
یوں تو سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز سامنے آئیں ہیں جن میں کئ لوگ خود محنت کر کے کما رہے ہیں پھر چاہے وہ کسی مجبوری میں یہ کام کررہے ہوں یا پھر اپنے شوق کی وجہ سے کررہے ہوں۔
تو آئیے آج بھی ہم ایک ایسے ہی جوڑے کے بارے میں آپ کو بتائیں گے کہ جنہوں نے لاک ڈاؤن میں بیروزگاری کے باوجود بھی ہمت نہ ہاری اور آج اپنا کاروبار بخوبی چلا رہے ہیں۔

Video Courtesy: HamariWeb
کراچی سے تعلق رکھنے والی یہ بہادر اور ہمت والی خاتون فائزہ علی نے اپنی ہمت کا ثبوت دیتے ہوئے خود ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ کھول لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے میرے گھر کے حالات خراب ہوگے اور مالی مشکلات آن پڑی، جس کی وجہ سے میں اور میرے شوہر سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے تھے۔
اس دوران ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم اپنی گاڑی بیچ کر ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ کھولیں۔ اس فوڈ سینٹر میں آپکو چکن رول سے لے کر زنگر برگر، پیزا سے لے کر چپلی کباب اور چائے، لمکا اور گولہ گنڈا سب بآسانی ملے گا۔ فائزہ مزید کہتی ہیں کہ ہمارے پاس کچوری، پیزا فرائز اور بریانی بھی مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔
فوڈ سینٹر کو چلانے والی یہ با ہمت خاتون فائزہ اس پورے ریسٹورنٹ کی خود اکیلے ہی نگرانی کرتی ہیں اور تمام فوڈ آرڈرز کو خود بناتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں اور اب یہ تیسرا سال ہے اور میرے شوہر نے مجھے ہر معاملے اور ہر لمحے مجھے بہت سپورٹ کیا ہے۔ اس ریسٹورنٹ کی خاصیت لمکا سوڈا ہے جو فائزہ کے فوڈ سینٹر کو باقی ریسٹورنٹ سے مختلف اور ممتاز بناتا ہے۔
اس فوڈ سینٹر کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کھانے کے انتہائی مناسب ریٹس ہیں۔ ہمارے نمائندے نے فائزہ سے بات کی اور ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شاورما، بن کباب اور سینڈوچ منگوایا ساتھ ہی لمکا بھی منگوایا اور یہ سب کے صرف 420 روپے ہی ہوئے۔
تو دوستو! اگر آپ کو بھی بہترین، صاف ستھرا ساتھ ہی میں سستا اور معیاری کھانا چاہیئے تو آج ہی اپنی فیملی کے ہمراہ فائزہ کے ریسٹورنٹ میں ضرور جائیں۔ان کا یہ ریسٹورنٹ دستگیر 15 کے قریب جاوید نہاری کے پاس موجود فوڈ ریسٹورنٹ کے نام سے ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ فوڈسینٹر آپ کی امیدوں پر پورا اتر جائے۔