سائرہ یوسف شہروز سبزواری کی تعریف کرتے ہوۓ کہتی ہیں کہ نورے کو کبھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہوتی شہروز بہت خیال رکھتے ہیں

0
880 views
Syra Yousaf and Shahroz Sabzwari
Spread the love
مشہور و معروف ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف کسی تعریف کی محتاج نہیں ان کے بارے میں جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ان کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک میں کیا جاتا ہے۔ شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد تھوڑا عرصہ وہ ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب رہیں مگر اب دوبارہ انہوں نے ماڈلنگ اور ایکٹینگ کی شروعات کردی ہے۔حال ہی میں وہ ندیم بیگ کی ہدایت کاری کے زیرنگراں بننے والے نئے ڈرامہ سیریل ‘صنف آہن’ میں آرزو کا کردار نبھاتے ہوئے منظرعام پر دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کے ساتھی اداکاروں میں یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، رمشا خان اور سجل علی شامل ہیں۔
 سائرہ یوسف نے ایک سوشل ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نہ صرف اپنے کیرئیر بلکہ اپنے سابقہ شوہر اور بیٹی نورے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں سائرہ یوسف نے کہا کہ میری بیٹی میرے ڈرامہ سیریلز نہ صرف دیکھتی ہے بلکہ خوب انجوائے بھی کرتی ہے۔
Syra Yousaf and Shahroz Sabzwari

Image Source: Daily Pakistan

مزید انہوں نے کہا کہ بچے من کے سچے ہوتے ہیں اور وہ ہمیشہ سچ بولتے ہیں۔ میری بیٹی مجھے ٹی وی پر دیکھ کر اپنی رائے دیتی ہے اور یہاں تک کہتی ہے کہ ماما آپ اچھی نہیں لگ رہیں مگر صنف آہن دیکھ کر میری بیٹی نے میری تعریف کی اور کہا کہ ماما آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔
Syra Yousaf and Shahroz Sabzwari

Image Source: Express Tribune

اپنی طلاق اور بیٹی کی پرورش کے حوالے سے اداکارہ نے کہا ایک سنگل پیرنٹ ہونا زیادہ چیلنجنگ نہیں ہے کیونکہ شہروز اور ان کی فیملی انہیں بہت سپورٹ کرتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ شہروز اور میں نے طے کیا تھا کہ ہم اپنی بیٹی کی مل کر پرورش کریں گے تاکہ نورے کو کسی کی بھی کمی محسوس نہ ہو اور نہ صرف شہروز بلکہ نورے کے دادا دادی بھی اس کا بہت خیال رکھتے ہیں اور نورے سے بہت محبت بھی کرتے ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ وہ اپنی بیٹی سے کوئی چیز نہیں چھپاتیں بلکہ اچھے طریقے سے اسے ہر بات سمجھاتی ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ جب وہ سیریل صنف آہن کی شوٹنگ کے لئے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ گئیں تو وہ اپنی 7 سالہ بیٹی نورے کو بھی اپنے ساتھ ہی لے گئیں اور اداکارہ کی بیٹی تمام اداکاراؤں کے ساتھ گھل مل گئی۔
واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام نورے ہے۔ ان دونوں کے درمیان مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی اور کچھ ہفتوں کے بعد شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی جبکہ سائرہ یوسف نے اب تک شادی نہیں کی۔ طلاق کے باوجود یہ دونوں اپنی بیٹی کی پرورش بخوبی کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے احسن خان کے شو میں شہروز سبزواری نے بھی اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نورے اپنی ماں سائرہ کے ساتھ رہتی ہے اور وہ اُس کی تربیت بہت اچھے سے کررہی ہے۔