ٹک ٹاک نامی ایپلی کیشن جو کہ پچھلے دنوں پاکستان میں بند کر دی گئی تھی اس کو اس کمپنی کی طرف سے یقین کر لینے کے بعد دوبارہ سے کھول دیا گیا تھا۔ اس ایپلی کیشنن میں عام لوگ اپنی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈيا پر شئير کرتے ہیں اور پڑھے لکھے لوگ اپنی قابلیت کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف لوگوں کو فالورز بنا لیتے ہیں بلکہ ان فالورز کے ذریعے پیسے بھی کما رہے ہیں۔
مگر پیسہ کمانے کی اس دوڑ نے اخلاقیات کو ختم کر دیا ہے اور لوگ اپنے فالورز کے لیے اپنی موت کا ڈرامہ کرنے جیسے غلط کام بھی کر رہے ہیں جس کا جتنا بھی دکھ کیا جائے کم ہے۔ کچھ ایسے ٹک ٹاکر جنہوں نے جھوٹی موت کے اعلان سے اپنے فالورز کی تعداد بڑھانے کی کوشش کی ایسے لوگوں کے متعلق ہم آپ کو بتائيں گے ۔
1: بیوی نے شوہر کے مرنے کی جھوٹی خبر واٸرل کر دی
موت ایک ایسا مسلہ ہے جس کے متعلق مذاق کرنا کسی بھی طرح اخلاقی عمل نہیں ہے اور ہمارے معاشرے میں اپنے شوہر کی موت کو صرف فالورز کے لیے مذاق بنانا غیر مناسب سمجھا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں چند ماہ پہلے ٹک ٹاکر عادل راجپوت جو رحیم یار خان سے تھا وہ اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی سے اپنی بیوی کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈيا پر شئير کرتے تھے اور اس سے ان کے فالورز کی ایک بڑی تعداد ہو گٸی تھی۔
مزید پڑہیے: نمرہ زندہ دل لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اور ٹویٹر پرنمرہ نام کا ٹاپ ٹرینڈ
مگر کچھ ماہ پہلےان کی آئی ڈی سے ان کی بیوی نے ایک ویڈيو شئير کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک ایکسیڈنٹ میں ان کے شوہر کی موت ہوگئی ہے۔ اتنی جوان موت پر ہمدردی کے سبب ان کی یہ ویڈیو دیکھتے دیکھتے وائرل ہو گئی اور بہت سے لوگ ان کے گھر افسوس کے لیے پہنچنا شروع ہو گئے وہاں جا کر ان کو پتہ چلا کہ عادل راجپوت زندہ ہیں اور ان کی بیوی نے صرف فالورز کے حاصل کرنے کے لیے یہ ویڈیو بنائی جس پر لوگوں نے انہیں سوشل میديا پر بھی برا بھلا کہا۔
2: اپنی موت کا اعلان کرو اور خبر کو پھیلاؤ۔
اس طرح کا ایک اور واقعہ سامنے آیا جس کا نام نائلہ جٹ ہے اور انہوں نے ایک تصویر شئير کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مری ہوئی ہیں اور اس تصویر کو شئير کرتے ہوئے لوگوں نے نائلہ جٹ کے لیے انصاف مانگتے ہوئے پاکستان کو غیر محفوظ ملک قرار دیا ہے۔ جس سے یہ بات سامنے آٸی کہ نائلہ جٹ کو کسی نے قتل کر دیا ہے اور اب ان کو انصاف دیا جاٸے ۔
اس کے بعد نائلہ جٹ کا ایک ویڈيو سامنے آیا جس میں انہوں نے اس تصویر کے حوالے سے یہ اعلان کیا کہ ان کا موبائل خراب ہو گیا تھا تو ان کی یہ تصویر کسی اور نے شئير کی ہے اور اس سے ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔
مگر اس کے بعد ان کی ایک آڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں انہوں نے یہ کہا کہ بناؤ بناؤ ویڈیو بناؤ میرے مرنے کا فائدہ اُٹھا لو سب لوگ مرتے ہیں اور میں بھی مر کے پھر زندہ ہو گٸی ہوں۔ اس کے بعد انہوں نے مسکراتے ہوئے یہ کہا کہ اب اس کا ٹرینڈ چلاٶ۔
In logo ne sahi mazaq bnya hua moat ka #nailajutt pic.twitter.com/NB3mCDNuNM
— Sad AF (@kyubtye) December 11, 2020