آپ کے باورچی خانے میں سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے کون سے حیران کن نسخے موجود ہیں، آیئے جانتے ہیں اس پوسٹ میں

0
1,413 views
آپ کے باورچی خانے میں سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے کون سے حیران کن نسخے موجود ہیں، آیئے جانتے ہیں اس پوسٹ میں
Spread the love
آپ کے باورچی خانے میں سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے کون سے حیران کن نسخے موجود ہیں، آیئے جانتے ہیں اس پوسٹ میں
آج کل کے دور میں سر کے بالوں کا سفید ہونا بوڑھا اور عمر رسیدہ ہونے سے تشبیہ دیا جاتا ہے مگر بالوں کی سفیدی کی وجہ ہمیشہ عمر ہی نہیں ہوتی ہے، بلکہ اکثر و بیشتر صحت کے کچھ ایسے مسائل بھی ہوتے ہیں جوکہ بالوں کا عمر سے پہلے ہی سفید ہونے کا باعث بنتے ہیں

سر کے بالوں کے جلدی سفید ہونے کی چند وجوہات:

• نظام ہارمون میں خرابی خاص طور پر تھائی رائيڈ یا پچیوٹری گلینڈ میں خرابی۔
• جسم میں فولاد ، آيئيوڈين اور دوسرے معدنیات اور وٹامن کی کمی
• ٹائفائيڈ یا معیادی بخار
• دائمی اور مستقل نزلہ اور زکام کا رہنا۔
سر کے سفید بالوں کو کالا کرنے کے چند گھریلو طریقے مندرجہ ذیل ہیں:

1: ریٹھے اور شکاکائی:

ایک گلاس پانی میں دس سے بارہ ریٹھے اور تین سے چار شکاکائی کو رات بھر بھگو لیں اور صبح اس کو ایک جوش دے دیں اس کے بعد اسے چھان کر اس آمیزے کو شیمپو کے طور پر استعمال کریں ایسا کرنے سے نہ صرف بال قدرتی طور پر سفید سے سیاہ ہو جائيں گے بلکہ لمبے اور گھنے بھی ہو جائيں گے

2: لیموں اور کیسٹر آئل:

لیموں کے رس اور کیسٹر آئل کو ہم وزن لے کر اس آمیزے سے سر کے بالوں کا اچھی طرح مساج کریں۔ اس کے بعد ریٹھے اور شکاکائی کے اس آمیزے کو شیمپو کے طور پر استعمال کرتے ہوۓ اس سے سر دھو لیں کچھ ہی دنوں میں بالوں کی قدرتی سیاہ رنگت لوٹ آئے گی۔

3: مہندی اور کافی کا استعمال:

مہندی بالوں کے لیے نہ صرف ایک بہترین کنڈیشنر جانی اور مانی جاتی ہے بلکہ اس کا استعمال بالوں کو رنگنے کے لیے بھی بہترین سمجھا اور جانا مانا جاتا ہے۔ مگر کچھ لوگ اس کی لال رنگت کو پسند نہیں کرتے لیکن اگر ایک کپ کافی بنا کر اس میں مہندی بھگو دی جائے تو اس کے استعمال سے بالوں کی کھوئی ہوئی رنگت قدرتی سیاہ اور چمکدار ہو جاتی ہے بلکہ ایسا کرنے سے بالوں کو مصنوعی رنگوں کی طرح نقصان بھی نہیں پہنچتا ہے اور ان کے لیے مفید بھی ہوتا ہے
آپ کے باورچی خانے میں سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے کون سے حیران کن نسخے موجود ہیں، آیئے جانتے ہیں اس پوسٹ میں

4: آملہ کا استعمال

ایک کپ پانی میں دس سے بارہ آملہ رات بھر بھگو دیں اور صبح اسے اچھی طرح چھان لیں اب اس آمیزے کو شیمپو کرنے کے بعد گیلے بالوں پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اب دس منٹ بعد سادے پانی سے اچھی طرح دھو لیں کچھ ہی دنوں میں سفید بال قدرتی طور پر سیاہ ہو جائيں گے
آپ کے باورچی خانے میں سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے کون سے حیران کن نسخے موجود ہیں، آیئے جانتے ہیں اس پوسٹ میں

5: چائے کی پتی اور نمک:

ایک کپ پانی میں دو چمچ چائے کی پتی کو اچھی طرح ابال لیں اب اس میں ایک چمچ نمک شامل کریں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس آمیزے سے بالوں پر اچھی طرح مساج کر لیں اور اس کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں اس سے بھی بالوں کا رنگ تبدیل اور سیاہ،گھنے ہو جاتا ہے۔