ٹیوشن پڑھاتے ہوئے بچوں پر تشدد کرنے والا استاد کو گرفتار کر لیا گیا

0
1,117 views
news thumbnail
Spread the love

ٹیوشن پڑھاتے ہوئے بچوں پر تشدد کرنے والا استاد کو گرفتار کر لیا گیا

کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ٹیوشن پڑھانے والے استاد نے معصوم بچیوں کو  بدترین تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس شخص کی گرفتاری کامطالبہ زور پکڑنے لگا اور کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کی گرفتاری کیلئے حکام بالا پر دباؤ ڈالا جانے لگا۔
FIR Tutor
اس وائرل  ویڈیو میں جن بچیوں پر تشدد کرتے دیکھا گیا ہے ان کے والد ذوالفقار احمد کی مدعیت میں جہلم سٹی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر کے اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Video: Tutor Caught on camera while beating young girls

مدعی مقدمہ کے مطابق ان کی دونوں بچیاں اس ٹیوشن سنٹر میں پڑھتی تھی جہاں ملزم ابوبکر بچوں کو پڑھاتا تھا مگر کچھ دنوں سے بچیاں اس تشدد کے خوف سے ٹیوشن بھی نہیں جا رہی تھیں۔ جب والد نے نہ جانے کی وجہ پوچھی تو بچیوں نے بتایا کہ وہ اس تشدد سے خوفزدہ ہیں۔
ذوالفقار کے مطابق اس تشدد سے بچیاں ذہنی و جسمانی اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں۔
بچیوں کے والد کی درخواست کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابوبکر کو دفعہ 328اے کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔