روزے میں وزن گھٹانے اور فٹنس کے بہترین طریقے، آیئے جانتے ہیں اس پوسٹ میں

0
1,258 views
Spread the love
رمضان کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے، جدید سائنس کی ریسرچز بھی اس بات کو مانتی ہیں کہ اس ایک مہینے میں روزے رکھنے سے انسانی جسم پر بہترین اثرات نمایاں ہوتے ہیں۔ ماہ رمضان میں غذا کا انتخاب اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سحری اور افطاری آپ کے دن بھر کے روزے کو تقویت فراہم کرتی ہے۔ اس لیے اس وقت ایسی غذاؤں کا انتخاب کرنا چاہیئے جو ہماری تمام جسمانی ضروریات کو پورا کرسکیں ۔
 رمضان کے مہینے میں صحت کو برقرار رکھتے ہوئے وزن کو بھی گھٹانے کا بہترین موقع ملتا ہے۔ اس سلسلے میں سحری اور افطاری میں کھانے کا چاہیئے باقاعدہ ڈائٹ پلان بنانا اور اس پر عمل کرنا بےحد ضروری ہے۔اس لیےہم نے آپ کی آسانی کے لئے یہ ڈائیٹ پلان مرتب کیا ہے تو آئیے جانتے ہیں۔

شروع کے دس روزے کا ڈائیٹ پلان:

سحری میں مکس سبزی کے ساتھ ایک چپاتی، 2 سفید انڈے، پھر 10 منٹ کے بعد 5 بادام، آدھا کپ چائے بغیر چینی یا آدھا کپ کم چکنائی والا دودھ پیئں۔
افطاری میں ایک کھجور ، ایک گلاس کینو کا جوس، 2 پکوڑے، تربوز کے 4 سلائس ، ایک کیلا ، ایک سیب کھائیں۔
جبکہ رات کے کھانے سے پہلے ورزش کریں پھر 10بجے تک 3 شامی کباب ، آدھا کپ دہی ( ڈبے والی کم چکنائی کی) اور اس کے ساتھ مکس سلاد جس میں 2 ککڑی ، 2 گاجر ، آدھا گوبھی شامل ہو۔

نوٹ

پانی کم از کم 12 گلاس پیئں ۔

درمیان کے روزے کا ڈائیٹ پلان:

سحری میں 4 چمچ دلیے میں آدھا کپ دودھ ایک سیب، ایک کیلا، 4 بادام ، 3 پستے شامل کریں اور 15 منٹ بعد آدھا کپ دہی ( ڈبے والی کم چکنائی کی) کھائیں۔
افطاری میں ایک کھجور ، ایک گلاس کینو کا جوس ، ایک کپ کے برابر کالے چنے ، تربوز کے 2 سلائسز اور 4 اسٹرا بیری کھائیں۔
رات کا کھانے میں آدھی چپاتی کے ساتھ 3 سیخ کباب اور مکس سلاد کھائیں۔

آخری کے دس روزے کا ڈائیٹ پلان:

سحری میں کسی سبزی کے ساتھ ایک چپاتی ،آدھا کپ دہی، 2 شامی کباب کھائیں۔ جبکہ افطاری میں ایک کھجور، ایک گلاس ملک شیک دودھ بغیر چینی کے (ملک شیک کے لئے آدھا کپ کم چکنائی والا دودھ میں 4 اسٹرابیری شامل کرکے بلینڈ کرلیں)، ایک کیلا اور آدھا کپ کے برابر چنا چاٹ کھائیں۔
 اور اس کے ساتھ ہی رات کے کھانے میں آدھا چکن تکہ، آدھا کپ دہی اور مکس سلاد کھائیں۔
ماہ رمضان کے روزوں میں سحر وافطار کے دوران دودھ ، دہی ، انڈے ،پھلیوں ، سبزیوں ، براؤن بریڈ پھل ، دلیہ کا استعمال زیادہ کریں، چائے، چینی ، پروسیسڈ فوڈ، نمکین مشروبات، نمکین غذاؤں سے گریز کریں کیونکہ ان سے آپ کو سارا دن پیاس محسوس ہو سکتی ہے۔ جب کہ رات کے کھانے میں مرغن ، مصالحے والی اور تلی ہوئی غذاؤں سے پرہیز کریں اور سادہ کھانا کھائیں جس میں زیادہ تر حصہ سبزیوں، دالوں اور کم کیلوریز پر مشتمل ہو ۔اس کے ساتھ ساتھ رات کو سونے کا وقت مقرر کریں اور سارا دن سونے سے اجتناب کریں اور ورزش کو اپنا روز کا معمول بنالیں۔