اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

0
673 views
Gand rape okara
Spread the love

اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا ایک اور خطرناک واقعہ، مقدمہ درج ہو گیا

اوکاڑہ کے شہر دیپالپور میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ چار مسلح ڈاکووں نے گھر میں گھس کراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر سے زیوات اورنقدی قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں ڈکیتی کے دوران ایک عورت کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ،جہاں تھانہ صدر دیپالپورکی حدود میں ہی  ڈاکووں نے محنت کش کے گھر میں گھس کر زیوات ،نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیااور گھر کی ایک شادی شدہ خاتون کو اسلحہ دکھا کر زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرارہوگئے۔
ڈاکووں نے اس کے شوہر اور باقی گھر والوں کو ایک ہی کمرے میں بند کردیا تھا۔  خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں 7ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوکاڑہ عمرسعید ملک متاثرہ فیملی کے گھر پہنچے، جہاں انہوں متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
عمر سعید ملک نے کہا  کہ دیپالپورمیں فارنزک ٹیموں نے ضروری شواہد اکٹھے کر لیے ہیں ،ہم لوگ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو گھر سے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان بھی لے گئے ہیں۔