اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے چہرے پر زیادہ دھیا ن دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ہاتھوں اور پیروں کا رنگ چہرے کے رنگ سے نہیں ملتا۔یہ تو بہت عجیب لگتا ہے جب ہمارے چہرے کا رنگ مختلف اور ہاتھوں پیروں کا رنگ مختلف ہوتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اپنے چہرے کا خیال رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے لیکن اگر ہم اپنے ہاتھوں اور پیروں کا بھی خیال کریں تو ہم ان کو خوبصورت بنا سکتے ہیں، اور اس فرق کو دور کر سکیں۔ ہم کیسے اپنے ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں، جاننے کے لئے اس آرٹیکل کو ضرور پڑہیئے اور اپنی معلومات میں اضافہ کیجئے۔
ہاتھوں اور پیروں کو گورا اور دلکش بنانے کے طریقے درج ذیل ہیں؛
آلو کا رس۔
آلو میں غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں جو جلد کو بلیچ جیسی خصوصیات فراہم کرتے ہیں اور کیل مہا سوں کا بھی خا تمہ کر تے ہیں۔اس کے استعمال سے جلد سے داغ دھبے ختم ہوتے ہیں۔
استعمال کرنے کا طریقہ:
آپ آلو کو پتلے سلائس میں کاٹ کر اپنے ہاتھوں اور پاؤں پر رگڑ سکتے ہیں،اس کے علاوہ آلو کا جوس نکال کر آپ اسے اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں،اور اس رس کو 15 منٹ تک چہر ے پر لگا رہنے دیں اور بہترین نتائج کے لئے آپ یہ عمل روزانہ بھی کرسکتے ہیں۔
شہد اور لیموں کا رس۔
شہد نہ صرف ہماری جلد کو صاف ستھرا کرتا ہے بلکہ یہ ہماری جلد کو نمی بھی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے علاوہ لیموں بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام آتا ہے۔ان دونوں کے یکجا ن ہونے سے جلد صاف اور گوری ہوتی ہے۔
استعمال کرنے کا طریقہ:
ایک پیالی میں ایک چمچ شہد لیں،اس میں آدھا ٹکڑا لیموں نچوڑیں۔آپ اس میں دودھ بھی شامل کرسکتے ہیں۔کیونکہ دودھ جلد کو سفید کرنے میں مددگار ہے۔اپنے ہاتھوں اور پیروں پر یہ مکسچر لگائیں اور 20 منٹ بعد دھولیں۔
بادام کا ماسک:
بادام میں قد ر تی، غذائی اجزا پائے جاتے ہیں اس میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو جلد کو سفید اور شا داب بنانے میں مدد کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جلد کو جوان بنانے میں بھی مدد گا ر ہے۔
استعمال کرنے کا طریقہ:
رات کو 7 سے 8 بادام پانی میں بھگو دیں،صبح اٹھیں اور اس کا چھلکا اتار کر اس میں 2 چائے کے چمچ دودھ، بیسن،اور تھوڑے سے لیموں کے قطرے اس میں شامل کریں اور اس پیسٹ کو اپنے ہاتھوں پیروں پر لگا لیں پھر۔15 منٹ بعد ہاتھوں اور پیروں کو دھولیں۔
بیسن (چنے کا آ ٹا)
چنے کا آٹا یا بیسن کا آٹا کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔یہ لمبے عرصے تک آپ کو صاف جلد فراہم کرتا ہے۔
استعمال کرنے کا طریقہ:
ایک پیالی میں 3 کھانے کا چمچ بیسن، دودھ اور 2 چمچ ہلدی اور تھوڑا سا لیموں کا رس شامل کریں۔جب یہ پیسٹ تیار ہوجائے تو اس کو ہاتھوں پیروں پر لگانے کے 20 منٹ بعد دھولیں۔اس سے قدرتی نکھار پیدا ہوتا ہے۔
کینو کے پاو ڈر اور دودھ کا پیسٹ۔
کینو کے چھلکوں میں قدرتی بلیچنگ کی خصوصیات نمایاں طور پر پائی جاتی ہیں،اس کے علاوہ دودھ میں بھی لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو جلد کے مردہ خلیوں کو دور کرنے اور جلد کے اندرونی حصے میں قوت پیدا کرتا ہے جس سے جلد تندرست نظر آتی ہے۔
استعمال کرنے کا طریقہ:
ایک پیالی میں کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر لیں،اس کے سا تھ اس میں دودھ شامل کر کے گاڑھا مکچسر بنالیں اور اپنے ہاتھوں پیروں پر لگالیں،ایسا کرنے کے 20 منٹ بعد آپ اپنی جلد کو دھولیں۔ اس عمل کو ہفتے میں 3 بار دھرائیں۔
دہی ،ہلدی پیک۔
ہلدی جلد کو سفید کرنے کے طور پر استعمال ہوتی ہے،دہی اور ہلدی مل کر آکسیاڈایزنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ان میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو جلد کا اصل رنگ برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
استعمال کرنے کا طریقہ:
ایک پیالی میں 2 کھانے کے چمچ دہی اور ہلدی کو شامل کریں۔اس پیسٹ کو 15 سے 20 منٹ تک ہاتھوں پیروں میں لگائیں۔اور بعد میں گرم پانی سے دھولیں۔
دہی، دلیہ اور ٹماٹر پیک۔
دلیہ اسکربنگ ایجنٹ ہے ۔ دہی میں لیکٹک ایسڈ پایا جوجلد کے مردہ خلیوں کو دفن کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ جلد کی اصل چمک بھی برقرار رکھتا ہے اور سفید بناتا ہے۔
استعمال کرنے کا طریقہ:
دلیہ 4 کھانے کے چمچ،ٹماٹر کا جوس 2 کھانے کے چمچ اور دہی 2 کھانے کے چمچ لیں ان کو مکس کریں اور یہ مکسچر جلد پر لگائیں اور 20 منٹ بعد دھولیں۔