ماہواری میں ان کھانوں کاکھانا خواتین کو چاک و چوبند اور صحتمند رکھتا ہے۔

0
1,427 views
Spread the love
ہر ماہ میں ماہواری کا دن کسی بھی خاتون  کے لیے مشکل ترین دن ہوتا اور ان کو موڈ کے اتار چڑھاؤ، درد، تھکان اور سستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس کیفیت کا سب سے بدترین پہلو یہ ہے کہ یہ ہی کیفیت ہر ماہ دہرائی جاتی ہے جو کہ یرعورت کی مشکلات میں مزيد اضاٖفہ کرتی ہے۔ لیکن اگر ماہواری کے وقت کی مؤثرطریقے سے تیاری کر لی جائے تو تمام مشکلات میں کمی ہو سکتی ہے اسی لیۓ ان دنوں میں خواتین کو خاص طور پر اپنی غذا کے بارے میں احتیاط کرنی چاہیے اور ہماری بتائی گئی غذا کو اپنی کھانے کا خاص حصہ بنانا چاہیےتااکہ ن غذاؤں سے ان کو ماہواری کے دنوں کی تکلیف کرنے میں کمی ہوگی۔

1:کینو کا استعمال اور ماہواری کی مشکلات

کینو میں سٹرس پایاجاتا ہے جو کہ انسان کو دباؤ کاسامنا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک حالیا تحقیق کے مطابق جو خواتین غذا وٹامن ڈی اور کیلشیم کا استعمال  قدرے زیادہ کرتی ہیں انکو ماہواری کے دوران تھوڑی کم تکلیف ہوتی ہے کیوں کہ کیلشیم  ہمارےدماغ کو پر سکون رکھتا ہے جب کہ وٹامن ڈی کے استعمال سے جسم کے مختلف خامروں کے افراز کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے جو موڈ پر اثر کرتے ہیں ۔ اسی وجہ سے ان خاص دنوں میں کینو یا دوسرے رس دار پھل بہت مفید ثابت ہو ہے اگر آپ ایسے پھلوں کا استعمال نہیں کر سکتی ہیں تو ان دنوں میں دہی کا کھانا بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔orange

2: گندم کی روٹیکھانا اور ماہواری کی تکالیف

عام طور پر گندم کی روٹی ہماری غذا کا ایم حصہ ہے مگر ان خاص دنوں میں اس کا استعمال بطور دوا مفید ثابت ہوتا ہے کیوں کہ گندم میں میگنیشیم کی بڑی مقدار پاٰتی جاتی ہے جو کہ پٹھوں کے درد میں آرام دیتی ہے جب کہ اس گندم میں موجود وٹامن بی اور ای تھکان اور سستی کو دور کرتے ہیں۔ ان دنوں میں چکی کے آٹے کا استعمال فائبر کی وجہ سے زیادہ بہترہوتا ہے۔roti

3: کافی کا استعمال

سردیوں میں کافی ایک اچھا مشروب ہے مگر ماہواری کے خاص دنوں میں درد کی لہروں کے خاتمے کے لیے یہ بہت مؤثر رہتا ہے ایک بڑابھرا ہوا کافی  کا مگ جسم میں کیفین کی اتنی ذیادہ مقدار کو داخل کر دیتا ہے  کہ جس کے سبب درد کی لہروں کا سامنا کرنے کے لیےایک خاتون کے جسم کو فاضل توانائی ملتی ہو اتی ہے۔
coffee

4: چائے کا استعمال

اگرآپ کافی کرواہٹ کو برداشت نہیں کرسکتیں تو اس حالت میں آپ کے پاس چائے  ایک بہترین متبادل کے طور پر موجود ہے جسکو دودھ یا اس کے بغیر بھی آُپ پی سکتی ہیں۔ اگر آپ کو درد اور متلی بھی محسرس ہو رہی ہو تو آپ ادرک والی چائےپی کران تکالیف سے بچ سکتی ہیں اور سستی کا خاتمہ کر کےخود کو چاک و چوبند بنا سکتی ہے۔

5: کیلے کا استعمال

کیلے میں میگنیشیم، وٹامن بی اور پوٹاشیم ہوتا ہیں جس سے ماہواری کے دنوں میں کیلے کھانے سے ایک تو فلو بہتر ہوتا ہے اور متلی اور درد سے بھی نجات ملتی ہے۔banana

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں