آم ایک ایسا پھل ہے کہ جو کسی بھی تعریف کا محتاج نہیں ہے بلکہ یہ تو ایسا پھل ہے کہ جس کا نام سنتے ہی زبان پر اس کا مزیدار ذاءقہ آجاتا ہے۔ دنیا بھر میں مشہور یہ پھل اپنی رنگت، دل کو بھا جانے والی خوشبو اور انوکھے ذائقے کی وجہ سے ہی پہچانا جاتا ہے۔ اس پھل کے شہرت کی ایک وجہ اس کے عجیب و غریب نام بھی ہیں جو مختلف قسم کے آموں کے رکھے گئے ہیں۔ تو آءیے اس آرٹیکل میں ہم آم کے چند مشہور ناموں اور ان کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی کے بارے میں اپنے قارئین کو کچھ جان کاری دیں گے۔
لنگڑا آم:
آم بھلا کیسے لنگڑا ہوسکتا ہے کیونکہ اس کی تو ٹانگیں ہی نہیں ہوتی۔ بھئی یہ تو آموں کی ایک خاص قسم کا نام ہے اور اس کا یہ نام کیوں پڑا یہ بھی ہم آپکو بتاتے چلیں۔ بھارت کے ماہر و مشہور نباتات حاجی کلیم اللہ خان پدما شری بتاتے ہیں کہ تقریباً آج سے تین سو سال پہلے بھارت کے شہر بنارس میں ایک لنگڑا کسان آموں کا بہت شوقین تھا اور وہ اپنے دوستوں میں “لنگڑا“ کے نام سے مشہور تھا۔ اس کی عادت تھی کہ وہ مختلف قسم کے آم کھا کر گھٹلیاں زمین میں بو دیتا تھا پھر ان کی افزائش اور دیکھ بھال کرکے قسم قسم کے آم اگاتا تھا۔ اسی باغ میں آم کا ایسا درخت اگا جس کا پھل اپنی منفرد خوشبو اور ذائقے میں بہت اچھا تھا۔ اور اس طرح اس آم کو کسان کے نام یعنی “لنگڑا“ سے ہی منسوب کردیا گیا۔
آئیے جانتے ہیں لنگڑا آم کے حوالے سے لوگوں کی کیا راۓ ہے:
Courtesy: Hamariweb