بچہ سندھ حکومت پر برس پڑا،  میرا مرغا گندا پانی پینے سے مرگیا، ہم بھی مرجائیں گے

0
711 views
sindh govt
Spread the love

بچہ سندھ حکومت پر برس پڑا ،  میرا مرغا گندا پانی پینے سے مرگیا، ہم بھی مرجائیں گے

پاکستان سندھ میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا کر رکھ دی لیکن کوئی مسائل کو دیکھنے والا نہیں ، سندھ حکومت بڑے بڑے دعوں میں مصروف ہے تو وفاق بھی زبانی کلامی کام کررہی ہے، ان مسائل سے تنگ آکراس معصوم بچہ سے بھی رہا نہ گیا اور یہ بھی بولنے پر مجبور ہوگیا۔
بارش کے سیلاب  میں کھڑے بچے نے سندھی زبان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین سمیت سندھ حکومت کی بینڈ بجا دی، بچے نے ہاتھ میں اپنا مرا ہوا مرغا لیے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گندا پانی پینے سے میرا مرغا مر گیا،ہم بھی مرجائیں گے۔
سندھ حکومت پر تنقید بھرے الفاظ برساتے ہوئے بچے نہ کہا کہ ہمارے گھر بہہ گئے، گندا پانی پینے سے جانور تک مرگئے۔ بلاول ہماری مدد کو کب آئے گا؟ جب ہم مرجائیں گے؟
سوشل میڈیا پر اس بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، صارفین سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں،سندھ میں بارشوں کی تباہی کے بعد عوام بے یارو مدرگارہیں، ان کے جذبات سامنے آنے لگے۔

بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو کی مختلف یونین کونسل بارش کے باعث شدید متاثر ہیں سیم نالوں سے بہنے والا پانی اب بھی تیزی سے مختلف علاقوں کو نقصان پہنچا رہا ہے جبکہ انتظامیہ نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے، اسی طرح اندورن سندھ کے دیگر شہروں میں بھی عوام کا برا حال ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔