بڑی الائچی اور اس کے حیران کن فوائد جو کرے آپ کی 5 بڑی مشکل آسان

0
1,221 views
بڑی الائچی کے فوائد
Spread the love
بڑی الائچی اس کا استعمال کھانے میں، ہر گھر میں ہوتا ہے مگر شاید آپ بڑی الائچی کے حیران کن فوائد سے بےخبر ہیں۔ تو آئیے آج ہم آپ کو بڑی الائچی کے زبردست فوائد سے آگاہ کرتے ہیں اور اس کو استعمال کرنے کا آسان طریقہ بھی بتاتے ہیں۔

بڑی الائچی کا فائدہ کیا ہے

 بڑی الائچی میں موجود چیزیں مثلًا منرلز، کیلشئیم، کاپر، کاربن، فائبرز، پوٹاشئیم، مینگنیز، زنک، فاسفورس اور وٹامن پائی جاتی ہیں  جو ہمارے جسم کو فائدہ پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

٭ بچوں کو بھوک محسوس نہ ہونا:

آج کل ہر ماں کی یہی شکایت ہے کے بچوں کو بھوک نہیں لگتی لہٰذا ان بچوں وہ کھانے کھلائیں جو بڑی الائچی سے بنے ہیں۔ اس کے علاوہ سب سے بہتر ین طریقہ  یہ ہے کہ آپ کا بچہ جو بھی جوس پینا پسند کرتا ہے اس میں بڑی الائچی کا پاؤڈر مکس کر دیں اور پھر آسانی سے بچوں کو پِلا دیں،  بھوک انشااللہ ضرور بحال ہو جائے گی۔
بڑی الائچی کے فوائد

٭ منہ کے چھالے اور دانتوں کی تکلیف:

منہ میں چھالے کی شکایت اکثر لوگوں کو ہو جاتی ہے اس کی سب سے اہم وجہ معدے کی گرمی ہے۔ اس کے علاوہ دانتوں کی تکلیف سے بھی بہت سے لوگ دو چار رہتے ہیں، لہٰذا اگر آپ ان مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو بڑی الائچی کا استعمال کریں۔ اس کا استعمال بہت ہی آسان ہے بڑی کے چند دانے منہ میں رکھ کر چوسیں یا پھر اس کا پانی پیئیں آپ کو بہت جلد فائدہ نظر آئے گا۔
بڑی الائچی کے فوائد

٭ قبض:

قبض کا مسئلہ ایک بہت ہی اہم مسئلہ ہے جس  سے ہر کوئی پریشان ہے، اگر آپ اس مسئلے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کا استعمال کچھ یوں کریں کہ ایک چمچ دہی میں ایک بڑی الائچی کے دانوں کو اچھی طرح  مکس کریں اور پھر اسے کھا لیں، جب تک قبض کی شکایت دور نہیں ہوتی وقفے وقفے سے دن میں دو مرتبہ کھائیں، پیٹ کے تمام تکالیف میں فوری آرام آئے گا۔
بڑی الائچی کے فوائد

مزید پڑہیے: سر کے بالوں کی خشکی سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، اب خشکی کو دور کرنے کے ایسے گھریلو طریقے جو کیمیکل سے پاک ہیں


٭ مدافعت:

بڑی الائچی کے بہترین فوائد میں سے ایک فائدہ  قوتِ مدافعت بڑھانے کا ہے۔ اس کا اس سلسلے میں فائدہ پہنچانے کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ یہ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی الرجیک ہے۔ اس کے ان فوائد کی بدولت  دیگر وائرل بیماریوں اور  کینسر جیسے  موزضی مرض کو کنٹرول کرنے یا اس سے نجات حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بڑی الائچی کے فوائد

٭ دل کے لئے:

دل کے مسائل سے آج کل اکثر لوگ دو چار رہتے ہیں۔ 30 سال کی عمر سے بھی کم عمر افراد میں اس کا عنصر زیادہ نمایاں ہے، لہٰذا ان بیماریوں سے بچنے کے لئے بڑی الائچی کے دانے چبا کر کھانے کے ساتھ ایک گلاس نیم گرم پانی پی لیں۔ اس ٹپ پر عمل کرنے سے نہ صرف دل کی صحت اچھی ہوگی بلکہ بلڈ پریشر اور ہارٹ اٹیک کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔
بڑی الائچی کے فوائد

٭ بال:

اگنج پن کا مسئلہ بھی بہت ہی اہم مسئلہ ہے۔ گنج پن کا شکار حضرات بڑی الائچی کا استعمال کسی بھی طرح کرسکتے ہیں یہ ہر حال میں آپ کو فائدہ دے گی، اس کے علاوہ اگر بڑی الائچی کے پاؤڈر کو املی کے پانی میں مکس کرکے بالوں میں ہفتے میں ایک مرتبہ لگائیں اور کولنجی کے تیل سے اچھی طرح مالش کریں۔ بڑی الائچی میں ایسے فولیکل انزائم موجود ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو کہ بال اگانے اور ان کو مضبوط بنانے میں موثر ثابت ہوتے ہیں۔
بڑی الائچی کے فوائد