سر کے بالوں کی خشکی سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، اب خشکی کو دور کرنے کے ایسے گھریلو طریقے جو کیمیکل سے پاک ہیں

0
1,484 views
Spread the love
سر کے بالوں میں ہونے والی خشکی کی بے شمار وجوہات ہوتی ہیں مثلاً بہت سے لوگ خشک اور چکنی جلد  کو اس کی اہم وجہ قرار دیتے ہیں، یعنی جلد پر ایسے بیکٹیریا پیدا ہو جاتے ہیں جو کہ خشکی کی وجہ بنتے ہیں۔ ان مسائل سے نجات پانے کے لئے لوگ مہنگے شیمپو اور دیگر تیل وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں تا کہ ان کے اس مسلے کو ختم کر سکے مگر آج ہم آپ کو اس خشکی کے خاتمے کے کچھ ایسے سستے، آسان اور بہترین نسخے بتائيں گے جو کہ کیمیکل سے پاک ہیں اور ان کا استعمال بھی آسان اور سستا ہے۔

1: کینو کے چھلکے اور لیموں کے رس کا استعمال

کینو کے چھلکوں کے بے شمار فوائد ہوتے ہیں ان میںکیلشیم،ميگنیشیم اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ 
ایک کینو کے چھلکا لے کر اس کے اوپر ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں اور اس کو اتنا بلینڈ کریں جب تک کہ ایک پیسٹ کی شکل اختیار کر لے پھر اس پیسٹ کو سر کی جڑوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد شیمپو سے واش کر لیں۔ ہفتے میں ایک مرتبہ اس عمل کو دہرانے سے ایک مہینے میں انشا اللہ خشکی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 

2: ڈسپرین کی گولی کا استعمال

ڈسپرین کی گولیوں کے اندر ایک ایسڈ  موجود ہوتا ہے جس کو سائکلک ایسڈ کہا جاتا ہے جو کہ خشکی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 
ڈسپرین کی دو گولیوں کو اچھی طرح پیس کر شیمپو میں ملائں اور پھر اس شیمپو کا روزانہ استعمال  کریں  چند ہی  دنوں  میں خشکی غائب ہو جائے گی۔ 

dandruff

3: میتھی دانوں کا استعمال

میتھی دانہ ایک اور فائدہ مند اللہ کی نعمت ہے جو سر کی خشکی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایک مٹھی میتھی دانے کی لے کر اس کو ایک برتن میں تھوڑے سے پانی میں  پوری رات بھگو دیں اور صبح اس کو پیس کر پیسٹ کی طرح بنا لیں پھر اس میں لیموں کا رس شامل کر کے اس پیسٹ کو سر پر لگائيں ۔ آدھے گھنٹے کے بعد شیمپو سے واش کر لیں چند دنوں میں خشکی کی شکایتختم ہو جائے گی۔

مزید پڑہیے: سردیوں میں اخروٹ کےبیشمار حیرت انگیز فوائد ۔۔ رنگ گورا اور نکھرا جسم کا دردختم اور بال لمبے گھنے پس یہ کہ انگنت فوائد جو کردیں گےآپ کو بھی حیران!


4: کیلے اور سرکے کا استعمال

کیلا اور سرکہ بھی خشکی ختم کرنے میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
ایک کیلا اور دو پیالی سرکے کو ملا کر ان کا پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو سر کے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگا دیں۔ بیس منٹ تک اس کو لگا رہنے دیں اور پھر اس کے بعد اس کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح شیمپو سے دھو لیں اس سے خشکی کا خاتمہ تو ہو گا ہی بلکہ بالوں کی صحت بھی اچھی ہو جائے گی۔

5: نیم کے پتوں کا استعمال

 نیم کے پتوں کے بےشمار فوائد ہیں، جن میں سے ایک سر کے بالوں کی خشکی کو دور کرنے اہم کردار ادا کرتا ہے
نیم کے تازہ پتوں کو اچھی طرح پیس کر اس کا پیسٹ بنا کر سر کی جلد پر اچھی طرح لگا لیں، دس منٹ تک لگا رہنے کے بعد اس کو شیمپو سے واش کر لیں۔ اس سے نہ صرف خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ سروں میں جوئيں اور لیکھوں کو دور کرنے میں مثبت اثرات مرتب کرتا پیس۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں