کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے سبب حفاظتی ویکسین نہ لگانے والے لوگوں کے لئے ہوائی سفر پر پابندی لگائی جانے کے امکانات ہیں۔ یعنی اب جن لوگوں کے پاس کوویڈ 19 کے حفاظتی ٹیکوں کا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا تو انھیں 1 اگست کے بعد بذریعہ ہوائی جہاز کہیں بھی سفر کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔
جمعے کے دن نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں پیش کی جانے والی اس تجویز پر کمیٹی کو وفاقی حکومت کی منظوری کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے جمعہ کے دن پاکستان میں کوویڈ 19 کی چھوتھی لہر کے آغاز کی واضح علامات اور صورتحال کے بارے میں بتایا کہ وبائی مرض کی چوتھی لہر وائرس کی شروعات تھی۔
انھوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اس مہینے کے آخر میں عید الاضحی کی تعطیلات سے پہلے چند نئے اقدامات کا اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے طلبا وطالبات کو بھی 31 اگست تک ویکسین ضرور لگانی چاہیئے اور اس کے ساتھ ہی ملک کے اندر سیاحوں کے لئے ہوٹلوں کی بکنگ اور سفر کرنے کے لیئے بھی اب ویکسینیشن کے ثبوت کا ہونا لازم ہوگا۔
Field reports are showing complete disregard of the condition of vaccination for those attending indoor weddings and going to indoor restaurants & gyms. If the owners of these facilities do not show responsibility & ensure compliance, there will be no choice but to shut them down
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2021