ناریل اور دہی میں چپے خوبصورتی کے راز، جانیئے دنانیر کی زبانی خوبصورتی کا راز جو ہر لڑکی کو جاننا چاہیئے

0
944 views
Dananeer skin care tips
Spread the love
نامور پاوری گرل دنانیر کی جب سے سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس وقت سے لے کر اب تک یہ صاحبہ ہر چند دنوں بعد کوئی نہ کوئی خبر کی زینت بنی ہی رہتی ہیں اور پھر جب سے ان کی دوستی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ہوئی ہے ان کو اشتہارات کی ایک کے بعد ایک آفرز بھی آنے لگی ہیں۔ دنانیر کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ وہ اتنی کم عمر ہیں اور اگر ان کی جلد اور بالوں کی تازگی کی بات ہو تو اب زیادہ تر لڑکیوں نے انکو بہت زیادہ فالو کرنا شروع کردیا ہے اور اس طرح ان کی خوبصورتی کے چرچے ہر جگہ ہونے لگے ہیں۔ وہ آجکل مختلف وی لاگز بنا رہی ہیں اور اس میں انھوں نے اپنی بیوٹی سے متعلق بھی کئی وی لاگز بنائے ہیں جن کو لڑکیوں نے خوب پسند کیا ہے۔
تو جناب آج ہم ان تمام لڑکیوں کے لئے دنانیر کی روزانہ کی اسکن کیئر ٹپس آپ لوگوں کو بتانے جا رہے ہیں جو واقعی آپ لوگوں کے لئے بہت ہی مفید،فاءدہ مند اور کارآمد ثابت ہوں گی اور جس سے آپ کی جلد بھی تازہ، نکھری نکھری اور فریش نظر آنے لگ گی۔

  دنانیر بیوٹی ٹپس:

٭ دنانیر روزانہ اپنے چہرے پر ناریل کا سکرب لگاتی ہیں اور جسے وہ اپنے گھر میں بناتی ہیں انھوں نے ساتھ ہی اسکا نسخہ بھی ہمارے ساتھ شءیر کیا ہے اور بتاتی ہیں کہ اس کے لئے آپ لوگوں کو دو انچ کا ناریل کا ٹکڑا چاہیے گا اس کو آپ کدوکش کرلیں یا پھر پسا ہوا ناریل لیں، اس کو دودھ میں کچھ دیر پکائیں اور پھر ٹھنڈا ہونے پر فریزر میں فریز کرلیں۔ اب اس کو چہرے پر روزانہ لگائیں یہ ایک اچھا سکرب اور موائسچرائزر ہے جوکہ جلد کے لیے بےحد مفید ہے۔
٭ اس کے بعد ایک پیالی میں بیسن، دہی، ناریل کا تیل، ملائی اور ہلدی شامل کرکے اسے اچھی طرح مکس کرلیں یہاں تک کہ لیپ تیار ہوجاے اب اسے اپنے چہرے پر لگائیں اس کو لگانے سے نہ صرف رنگ بھی گولڈن ہوگا بلکہ جلد پر داغ اور دھبے بھی نہیں رہیں گے۔

دنانیر ہیئر ٹپس:

٭اپنے خوبصورت اور چمکدار بالوں کا راز بتاتے ہوے دنانیر کہتی ہیں کہ وہ اپنے بالوں میں ناریل کا ہیئر ماسک لگاتی ہیں اور ناریل کا ہی تیل استعمال کرتی ہیں جوکہ بالوں کو چمکدار اور گھنا کرتا ہے۔اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ سفید تل اور ناریل کے تیل کو اچھی طرح پکالیں اور پھر یہ تیل اپنے بالوں میں لگائیں۔ ہیئر ماسک آپ کو کسی بھی اچھی اور معیاری دکان سے بآسانی مل جائے گا۔