انڈوں پر موجود اس لال نشان کا کیا مطلب ہے کہیں یہ کھانا صحت کے لیے نقصاندہ تو نہیں

0
1,343 views
انڈوں کے اپر ان لال نشانات کا کیا مطلب ہے
Spread the love
اکثروبیشتر آپ لوگوں نے یہ بات غور کی ہوگی اور انڈے کھانے کے شوقین افراد نے اسے ضرور ہی دیکھا ہوگا کہ جب وہ تازہ انڈے کو توڑ کر فرائی پین میں ڈالتے ہیں تو بعض اوقات اس کے اندر سے لال خون کے چھوٹے چھوٹے دھبے بھی آجاتے ہیں۔ آئیے اس بارے میں جانتے ہیں کہ ایسا آخر کیوں ہوتا ہے؟
انڈے کے اوپر لال نشانات کا مطلب
ایک غیر ملکی تحقیق کے مطابق انڈے کے اندر خون کے دھبے اس وقت موجود ہوتے ہیں کہ جب مرغی کے انڈے دینے کےعمل سے گزر رہی ہوتی ہے اور اسی دوران اگر کوئی نس پھٹ جاتی ہے تو یہ لال دھبے نظر آجاتے ہیں۔ عام طور پر یہ سب سے زیادہ اس وقت ہوتا ہےکہ جب ایک مرغی روزانہ انڈے دینے لگے۔
 ایسے انڈے آپ کے گھر میں اس وقت آتے ہیں کہ جب آپ اسے اپنی قریبی دوکان سے خریدتے ہوں گے۔
کیا ایسے انڈے کھانا صحت کے لیے نقصان کا باعث ہیں؟
انڈے کے اوپر لال نشانات کا مطلب
خون کے دھبوں کا ہونا کافی عام بات ہے اور کسی بھی تشویش یا خطرے کا سبب نہیں ہوتے اور کھانے کے لیے بھی بالکل محفوظ ہوتے ہیں۔بس آپ صرف اس سرخ حصے کو چمچ کے ذریعے سے الگ کرکے اسے استعمال میں لے لیں۔