خوف و ہراس میں ڈوبے افغانی شہری امریکی طیارے کے اوپر بیٹھ کر اور پروں پر لٹک کر بھاگنے کی کوششوں میں مبتلا، دل دہلا دینے والے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل 

0
996 views
افغان شہریوں کی امریکی طیارے کے ساتھ بھاگنے کی کوشش، خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Spread the love
افغان شہریوں کی کابل ائیرپورٹ پر امریکی طیارے کے ساتھ جانے کی کوششوں کے چکر میں 3 شہری اڑان کے بعد جہاز سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔
آج کل کابل ائیر پورٹ کی ویڈٰیوز انترنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں کہ جس میں یہ صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح افغان شہری امریکی جہاز کے پہیوں اور جہاز کے پروں پر تک بھی سوار ہونے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کافی بڑی تعداد میں افغان شہری بھی طیارے کے آس پاس دکھائی دے رہے ہیں اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر طیارے کے پروں اور ٹائر پر چڑھنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
کابل ایئرپورٹ پر افراتفری اور بھگدڑ کے اس مناظر کی ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر آج کل وائرل ہو رہی ہیں۔ بیرون ملک خبر رساں اداروں کے مطابق جہاز امریکی فوجی جہاز کی اُڑان کے بعد جہاز سے لٹکے ہوئے 3 افغان باشندے گِر کر انتقال کر گئے۔
واضح رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے افغانستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جبکہ بیرون ملک میڈیا کے تحت کابل ایئرپورٹ پر نہ صرف افراتفری اور بھگدڑ کے ہولناک اور خوفناک مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں اور تو اور گولیاں بھی چلنے کی خبریں میڈیا تک پہنچائی جارہی ہیں ہو رہی ہیں۔