کیا آپ کو معلوم ہے کہ کھانے کے بعد مصری چوسنا کتنا فائدے مند ہے؟ آئیں جانتے ہیں اس آرٹیکل میں۔ 

0
1,721 views
Spread the love
ہمارے پیارے نبی صلى الله عليه وسلم کھانا کھانے کے بعد میٹھا کھانا پسند فرماتے تھے۔ آج کے اکیسویں کے دور کے ماہرین کہتے میں کہ کھانے کے بعد میٹھا کھانے سے معدے میں چند ایسے خاص بیکٹیریا ایکٹو ہو جاتے ہیں جو کھانے کو جلد ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

کھانے کے بعد میٹھے میں کیا کھایا جائے

کھانے کے بعد میٹھا کھانا صحت کے لیے بہت فائدے مند ہوتا ہے مگر اب سوال یہ ہے کہ میٹھے میں کیا کھانا چاہیے اور کیا نہیں کھانا چاہیے۔ بعض لوگ کھانے کے بعد بہت چکنائی والی غذا بہت شوق سے کھاتے ہیں جب کہ کھانے کے بعد صرف میٹھا کھانا چاہیے مگر اس مٹھاس کے ساتھ اگر چکنائی سے بھر پور اشیاء شامل ہوجائںں تو نہ صرف موٹاپے کا سبب بنتی ہیں بلکہ مضرِصحت بھی ہیں ۔ اس وجہ سے کھانے کے بعد صرف ایسے کسی کھانے کا انتخاب کرنا چاہیے جو منہ کو میٹھا کر دے اور دیگر مسائل کا سبب بھی نہ بنے۔ مصری ایک ایسی میٹھی چیز ہے جس کو کھانے کے بعد کچھ دیر چوسنا بہت سارے فوائد کا سبب بنتا ہے۔

1: ہاضمے کو بہتر بناتی ہے

چند ٹکٹرے مصری کے اگر سونف کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو اس کے ہاضمے پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، کیونکہ اس کے استعمال سے نہ صرف کھانا ہضم کرنے والے بیکٹیریا متحرک ہوتے ہیں بلکہ اس کے کوئ مضرِصحت نقصانات بھی نہیں ہیں۔

2: سانسوں کی بدبو دور ہونا

دانتوں اور منہ میں موجود بیکٹیریا سانسوں میں بدبو پیدا کرتے ہیں۔ مصری کو چوسنے سے ان بیکٹیریاز کا خاتمہ ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کو چوسنے سے سانسوں کی بدبو ختم ہو جاتی ہے اور تازگی کا بھی احساس ہوتا ہے۔

مزید پڑہیے: اگر آپ بھی مونگ پھلی کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پیتے ہیں تو آپ کو بھی یہ بیماری ہو سکتی ہے


3: دماغ اور بینائ کے لیے مفید ہے

مصری کے بیشمار فوائد میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ مصری دماغی توازن کو نہ صرف بہتر بناتی ہے بلکہ بینائ کو بھی بہتر بناتی ہے۔ ایک ٹکڑا مصری کا گرم دودھ میں ڈال کر پینے سے دماغی تھکاوٹ دور ہونے کے ساتھ ساتھ انسان کی یاداشت بھی اچھی ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر مصری، بادام اور سونف کو پیس کر روز کا ایک چمچ دودہ کی پیالی کے ساتھ، رات کو سوتے وقت کھانے سے آنکھوں کی بینائ بھی بہتر ہوتی ہے اور دماغی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

4: خون کی کمی  کی شکایت کو دور کرے

انسان کا جسم اگر خون کی کمی کا شکار ہو جائے تو اسے بہت ساری بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے خون کی کمی کی اہم وجوہات میں سے ایک تو ہاضمے کا خراب ہونا ہے جو کہ مصری کھانے سے دور ہو جاتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ مصری کو استعمال کرنے  سے خون میں سرخ خلیات کا اضافہ ہوتا ہے جس سے جسم میں ہونے والی خون کی کمی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ 

5: مصری کا استعمال گلے کی خرابی اور کھانسی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے 

مصری گلے کی خرابی کو نہ صرف ختم کرتی ہے بلکہ  کھانسی سے آرام پہنچاتی ہے۔
 ایک چھوٹا ٹکڑا مصری کا تھوڑی سی کالی مرچ کے ساتھ پیس کر پیسٹ بنالیں اور رات کو سوتے وقت تھوڑا سا کھا لیں اس سے گلے کی خراش دور ہوجائے گی۔اس کے علاوہ مصری اور کالی مرچ کا پاوڈر سادے پانی کے ساتھ کھانے سے شدید کھانسی کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں