ماہرہ خان نے میرے لئے لڑکی کا انتخاب کر لیا ہے۔۔۔ مشہور و معروف، نٹکھٹ اور گول مٹول سے احمد شاہ کی چند دلچسپ باتیں، جانیئے اس پوسٹ میں

0
860 views
احمد شاہ
Spread the love
“میں اسکول کی پڑھائی آن لائن کلاسز لے کر کرتا ہوں“
مشہور و معروف، نٹکھٹ بھولا بھالا، ننھا منا ،پیارا اور گول مٹول سا بچہ…جی ہاں دوستوں ہم بات کررہے ہیں احمد شاہ کی کہ جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کیا وائرل ہوگئی دیکھتے ہی دیکھتے سب کے دلوں پر حکمرانی کرنے لگا اور وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اس ننھے اور معصوم بچےکی معصومیت اور شرارتوں کے گن گائے جانے لگے۔ اتنا ہی نہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی اس معصوم بچے کی ویڈیوز دیکھ کر ہنستے ہوئے منظر عام پر آئے۔ تو آئیے دوستوں آج ہم آپکو احمد شاہ کی مزے مزے کی باتیں سناتے ہیں۔جسے پڑھ کر امید ہے کہ آپ خوب انجوائے کریں گے
احمد شاہ

احمد شاہ کو ڈاکٹر صاحب کیوں کہا جاتا ہے؟

بہت سے لوگوں کو یہ تجسّس ہے کہ احمد شاہ اپنا زیادہ تر وقت تو ٹی وی پر گزارتے ہیں تو آخر وہ اسکول کب جاتے ہیں اور پڑھائی کب کرتے ہیں؟ اس بات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ  پڑھائی آن لائن کرتے ہیں یعنی آن لائن کلاسز لیتے ہیں۔ احمد سے مزید پوچھا گیا کہ اکثر لوگ اپ کو ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کے جواب میں احمد نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ بڑے ہوکر ڈاکٹر بنیں، لہذا یہی وجہ ہے کہ سب ابھی سے انھیں ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں۔

شادی کے لئے لڑکی کا انتخاب بھی کرلیا ہے

گفتگو کے دوران میزبان نے ان سے ایک سوال پوچھا کہ وہ مہوش حیات اور ماہرہ خان دونوں میں سے کس سے شادی کرنا چاہیں گے تو اس کا جواب دیتے ہوئے احمد نے کہا کہ ان دونوں اداکاراؤں نے مل کر میرے لئے ایک چھوٹی سی لڑکی پہلے ہی ڈھونڈ لی ہے۔ احمد کو ماہرہ خان تمام اداکاراؤں میں سب سے زیادہ پسند ہیں۔

سب کا مجھ سے یہی سوال ہوتا ہے کہ بتاؤ میں کیسا لگ رہا ہوں

اس سوال کے جواب میں احمد نے کہا کہ انھیں ٹی وی کے سب میزبانوں میں سب سے اچھے وسیم بادامی لگتے ہیں وہ اس لیے کہ وہ زیادہ پروگرام بھی کرتے ہیں اور دلچسپ اور اچھی اچھی باتیں اور گفتگو بھی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اقرار الحسن اور ندا یاسر بھی ان کے پسندیدہ اداکاروں میں سے ہیں ۔ احمد نے مزید بتایا کہ شو شروع ہونے سے پہلے سب ان سے پوچھتے ہیں کہ ہم کیسے لگ رہے ہیں۔ خاص طور پر وسیم بادامی تو احمد سے کہتے ہیں کہ بتائیے ڈاکٹر صاحب میں کیسا لگ رہا ہوں؟
احمد شاہ
ہمیں گانے سننے کی عادت نہیں
احمد سے جب میزبان نے پوچھا کہ انھیں کونسا گانا پسند ہے تو اس پر احمد نے بتایا کہ
“ہمارے والد صاحب ہمیں گانے نہیں سننے دیتے بلکہ ہم نعتیں سنتے ہیں“
مزید بتاتے چلیں کہ احمد کے والد اور انکی والدہ کہتے ہیں کہ بچوں کو چاہیئے کہ اپنے والدین کی عزت کریں،ان کا احترام اپنے اوپر لازم کریں اور ان کا کہا ہمیشہ مانیں۔
احمد شاہ

آلو اور چاول شوق سے کھاتا ہوں

آلو اور چاول احمد کا پسندیدہ کھانے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں سب سے زیادہ سبزی پکتی ہے اور وہ سادہ کھانا ہی کھاتے ہیں۔ان کے اسکول میں بہت سارے دوست اور احباب ہیں اور آہستہ آہستہ اب کراچی میں بھی ان کی دوستی یاری کا آغاز بھی شروع ہوگیا ہے ۔