سردی کا موسم اور پنجیری۔۔جانیئے سردیوں کی سوغات پنجیری کے بے پناہ فوائد اور اسے بنانے کا آسان طریقہ

0
901 views
پنجیری کے حیرت انگیز فوائد
Spread the love
سردیوں میں پنجیری بے تحاشہ شوق سے کھائی جاتی ہے۔ اسے سردیوں کی خاص سوغات کہا جاتا ہے جو اکثر لوگ مٹھائی کی دُکان سے خرید کر تو کئی لوگ گھر میں تازہ اور خالص بنا کر کھانا پسند کرتے ہیں۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ پنجیری ذائقے میں لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے کتنی فائدے مند بھی ہے؟
آج ہم آپ کو بتاتے ہیں سردیوں کی سوغات پنجیری کے صحت پر بےپناہ فوائد اور اسے بنانے کا نہایت آسان طریقہ تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

• پنجیری کے حیرت انگیز فوائد

پنجیری کے حیرت انگیز فوائد

• نظر کی کمزوری میں فاءدے مند:

پنجیری میں چارمغز، سفید تل، بادام پستہ اور اخروٹ جیسے بہترین لوازمات موجود ہوتے ہیں جو کہ آنکھوں کی روشنی کے لئے بےحد مفید ہیں اس لئے پنجیری کا استعمال نظرکی تیزی کے لیے ہوتا ہے۔

• ہڈیوں کے درد میں کارآمد:

ہڈیاں کیلشیم، وٹامنز اور منرلز کی وافر مقدار مانگتی ہیں اور ان کی کمی سےہڑیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور ان میں درد ہوتا ہے البتہ سردی کے موسم میں ہڈیوں کے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے، ایسے میں پنجیری کے استعمال بےحدمفید ہے کیونکہ یہ تمام ضروری اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے اگر اسے غذائیت کا خزانہ کہا جائے تو بھی غلط نہ ہوگا۔

• زچہ عورت کے لئے مفید

سردی ہو یا گرمی پنجیری زچہ عورت کو ضرور کھلائی جاتی ہے کیونکہ یہ بچے کی پیدائش سے قبل، اس کے دوران اور بعد کی ہر طرح کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے بہترین غذا ہے۔

• ذہنی و جسمانی صحت:

پنجیری میں بھرپور غذائی اجزاء کی موجودگی اسے ذہنی و جسمانی صحت کے لحاظ سے بہترین بناتے ہیں، اس میں تمام خشک میوہ جات اور صحت مند غذائی اجزاء سے بھرپور تمام مفید چیزیں شامل ہوتی ہے جس سے نہ صرف جسم طاقتور ہوتا ہے بلکہ دماغی صحت کو بھی قوت ملتی ہے۔

• پنجیری بنانے کے لئے اجزاء:

پنجیری کے حیرت انگیز فوائد
1 بادام،
2 اخروٹ،
3 پستہ،
4 ثابت ناریل ( کدوکش کے زریعے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بنائیں)،
4 چار مغز،
5 چھوہارے،
6 السی کے بیج ،
7 پھول مکھانے،
8 کاجو،
9 گوندھ،
10 کشمش،
11 کمرکس۔
یہ تمام اجزاء حسبِ ضرورت لیں ایک ایک پاؤ بھی لیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ
1 سوجی 250 گرام،
2 کھویا 200 گرام،
3 گیہوں کا آٹا 50 گرام،
4 دال ماش آٹا 50گرام، 5دیسی گھی یا پھر زیتون کا تیل 250 گرام لیں۔

• پنجیری بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے اوپر بتائی گئی درج ذیل مقدار کے مطابق دیسی گھی میں سوجی یکجا کرکے انہیں اچھی طرح بھون لیں، دونوں اجزا کو ہلکی آنچ پر اتنا بھونیں کہ ان کا کلر تبدیل ہوکر وہ لائٹ براؤن ہو جائیں، تمام ڈرائی فروٹ کو علیحدہ فرائی پین میں دیسی گھی میں معمولی سا فرائی روسٹ کریں، اس کے بعد سوجی میں فرائی کئے ہوئے بادام، پستے، چار مغز اور فرائی کئے ہوئے مکھانے،گوندھ، کاجو اور اخروٹ شامل کر کے اس میں پسی الائچی اور چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں، اسے روزانہ ناشتے میں ایک سے دو چمچ کھائیں اور سردی سے محفوظ رہیں یا رات میں بھی اسے کھا سکتے ہیں۔