خواتین کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی اور سب سے پیارا لمحہ وہ ہے کہ جب وہ ماں جیسی پیاری ہستی بنتی ہے اور جن کو یہ خوشی ملتی ہے صرف وہی یہ بات سمجھ سکتی ہیں کہ یہ 9 ماہ کے لمحات تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ کتنے حسین بھی ہوتے ہیں۔ پریگنینسی کے دوران اکثر خواتین کو یہ کہا جاتا ہے کہ بہت پیاری لگ رہی ہو، خوبصورت ہو گئی ہو یا پھر چہرہ روشن ہو رہا ہے، وغیرہ وغیرہ ۔۔ مگر ایسا کیوں کہا جاتا ہے اور کیا یہ صرف باتیں ہی ہیں یا اس کی کوئی سائنسی وجہ بھی ہے؟ تو دوستوں آج ہمارے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بے بی سینٹر امریکہ کی ایک تحقیق کا خلاصہ بتانے جارہے ہیں جو کہ درج ذیل ہے۔
ڈاکٹر کیلیاری کا کہنا ہے کہ:
” خواتین حمل کے 9 مہینے کے دوران میں عام دنوں کی نسبت سے زیادہ حسین اور خوبصورت لگنے لگتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے جسم میں وٹامنز اور کیلشیئم کی مقدار ضرورت سے زیادہ پیدا ہونے لگتی ہے اور ساتھ ہی پیٹ بھر کر کھانا، بار بار کھانا، دودھ پینا، سپلیمنٹس کا استعمال کرنا جسم کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتا ہے۔ ”