جانی مانی اداکارہ نادیہ خان کو کون نہیں جانتا یہ مشہور ہستی اپنے بچوں سے بہت پیار اور محبت کرتی ہیں۔ ان کی بیٹی علیزے جو کہ اکثر اپنی ماں کے ہمراہ کئی پروگرامز میں بھی نظر آتی ہیں۔ آج کل نادیہ خان ایک سرکاری ٹی وی چینل پر مارنگ شو کرتی نظر آرہی ہیں اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ انہوں نے اس شو میں خود اپنی بیٹی کو بطور مہمان دعوت دی۔
View this post on Instagram
اس شو میں نادیہ نے جہاں اپنی بیٹی سے مختلف قسم کے سوالات کئے، وہیں انہوں نے یہ کہا کہ:
” میری بیٹی علیزے بہت جلد اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے کینیڈا چلی جائے گی لیکن میں چاہتی ہوں کہ یہ یہیں پاکستان میں میری نظروں کے سامنے رہ کر پڑھاءی پوری کرے اور اسی وجہ سے میں نے اس کو بہت روکا، مگر یہ نہ مانی اور میں اس کو روکنے میں کامیاب نہ ہوسکی یہاں تک کہ میں نے اس کو شوبز کی دنیا میں بھی آنے کے لئے کہا اور اسی وجہ سے کئی لوگوں سے ملاقات بھی کروائی، مگر اس کو پڑھنے کا بہت شوق ہے اور اس کے گریڈز اچھے ہونے کی بناء پر میں نے اس کا یونیورسٹی میں داخلہ کروا دیا تھا۔ ”
نادیہ نے مزید کہا کہ:
” میں اسلاموفوبیا اور کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے حالات سے ڈرتی ہوں۔ اور یہ کہتے ہوئے نادیہ اپنے آنسووں کو روک نہ پائںی اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔”