کراچی میں  ٹک ٹاک کا جنون مزید 3 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا

0
688 views
tiktokers death
Spread the love

کراچی میں  ٹک ٹاک کا جنون مزید 3 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا

کراچی میں آیا افسوس ناک واقعہ جس میں تین نوجوان ٹک ٹاک بنانے کے چکر میں جوہڑ میں ڈوب گئے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں تین نوجوان ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا رہے تھے اور مبینہ طور پر گہرے تالاب میں ڈوب گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ کیماڑی کے رہائشی 3 دوست پکنک منانےگئے تھے اور علاقے رئیس گوٹھ پہنچے جہاں تالاب کے کنارے ٹک ٹاک ویڈیو کیلئے شوٹنگ کررہے تھے کہ  ایک دوست کا پاؤں پھسلا اور وہ  گہرے تالاب میں جا گرا۔
باقی دودوستوں نے ساتھی کو بچانے کیلئے تالاب میں چھلانگ لگائی مگر تالاب کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے بدقسمتی سےسنبھل نہ سکے اور ڈوب گئے۔
واقعے کی اطلاع  جیسے ہی ملی فوراََریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر تینوں نوجوانوں کی لاشیں گہرےتالاب سے نکال کرانہیں ہسپتال منتقل کردیا۔
مقتولین کی شناخت شہزاد، سجاد اور زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔