کیا گرمیوں میں کھجور کھانا مفید ہے یا نہیں؟ آئیے جانتے ہیں اس آرٹیکل میں

0
1,387 views
Spread the love
افطار کھجور کے بغیر نامکمل تصو ر کی جاتی ہے اور اسے کھانا سنت نبوی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے جو کہ جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔
مگر کیا آپ جا نتے ہیں کہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے یا یہ جسم میں حرارت بڑھانے والی چند بڑی غذاﺅں میں سے ایک شما ر کی جا تی ہے۔
گرم موسم میں کھجور کھانا کیسا ہے
لیکن اس سے پہلے ڈان کے توسط سے یہ بھی جان لیں کہ انسانی صحت کے لیے کھجو رکتنی فوائد کی حامل ہے۔

 فوائد:

کھجور قبض کے خلاف بہت مو ثر ہے جبکہ آنتوں کے دیگر عوارض کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
کھجور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بھی فائدہ مند ہے، جس کی وجہ، اس میں موجود کثیر تعداد میں منرلز کی موجودگی ہے۔
خون کی کمی دور کرنے کے لیے کا سرآمد ذریعہ ہے۔
جسمانی توانائی بڑھانے میں مددگار  ثابت ہوتی ہے
دل کی صحت بہتر بنانے میں بھی مدد دے سکتی ہے
ہیضے کے علاج میں ممکنہ مددگار۔
اور یہ تو بس کچھ فوائد ہیں، یہ صحت کے لیے اور بھی متعدد فوائد کا حامل پھل ہے۔
گرم موسم میں کھجور کھانا کیسا ہے

تو کیا اسے گرمیوں میں کھانا صحیح ہے؟

ماہرین طب کے مطابق یقیناً کھجور کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے اور اسی لیے اسے سردیوں میں کھا نا زیادہ فائدہ مند ہ ہے، تاہم گرمیوں میں بھی اسے کھایا جاسکتا ہے مگر دن بھر میں 2 یا 3 سے زیادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پھل گرمیوں کے لیے بھی بہترین ہے مگر اعتدال اس کے استعمال کے لیے کنجی ہے، اسے کھانے کے حوالے سے صحیح سوچ کو اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
زیادہ کھجور کھانے سے نہ صرف جسمانی درجہ حرارت بڑھتا ہے بلکہ دیگر مسائل جیسے معدے میں درد وغیرہ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
گرم موسم میں کھجور کھانا کیسا ہے
لہذا افطار میں 2 یا 3 سے زیادہ کھجور کھانے سے گریز کریں اور اعتد ال سے چل کر اپنے آپ کو تکلیف سے بچائں۔