رات میں روزانہ یہ کریم لگا کر موسم کیوجہ سے چہرے کی کالی اور خشک جلد کو صاف بنائیں

0
1,743 views
چہرے کی کالی اور خشک جلد
Spread the love
سونے سے پہلے رات کو منہ کو اچھی طرح دھو کر سونے سے جلد  ترو تازہ اور جراثیم سے پاک رہتی ہے۔ اور اس کے بعد بہت سی خواتین نائٹ کریم کا استعمال بھی کرتی ہیں۔ چونکہ سب کے جلد کے خواص ایک ہی طرح کے نہیں ہوتے اسلیے ان کریموں سے ہر کسی کو یکساں فائدہ نہیں ہوتا۔
اگر آپ بھی یہ چاہتی ہیں کہ اس سردی کے موسم میں نائٹ کریم آپ کو بھرپور فائدہ دے توآپ اپنی جلد کے لحاظ سے یہ کریم خود ہی  گھر پربنا ئیں اور استعمال کریں۔اور ترو تازہ اورجراثیم سے پاک جلد پائیں۔

طریقہ کار:

آئلی جلدوالوں کے لئے:

 اس کے لئے ایک لیموں کارس، ایک چمچ عرق گلاب کا، ایک چمچ خشک دودھ کا اور ایک چمچ گلیسرین پاؤڈر کو مکس کریں اور اس کا لوشن بنا کر کسی بوتل میں رکھ دیں۔ اس لوشن کو روزانہ رات کو لگالیں اور صبح اٹھ کر مکس پانی سے منہ دھو لیں۔

مزید پڑہیے: کیا آپ کو معلوم ہے کہ کھانے کے بعد مصری چوسنا کتنا فائدے مند ہے؟ آئیں جانتے ہیں اس آرٹیکل میں۔ 


 جن کی خشک جلد ہے ان کے لئے:

اس پیسٹ کے لئے آدھا چمچ انڈے کی سفیدی، ایک لیموں کا رس، ایک چمچ گلیسرین، ایک چمچ گلاب کا عرق اور ایک چمچ لیکوئیڈ دودھ کو اچھی طرح مکس کرلیں اور رات کو جلد پر لگا کر سو جائیں پھر صبح نیم گرم پانی سے منہ کو دھو لیں۔ اس کو بنا کر کسی بوتل میں سٹور نہ کریں بلکہ روزانہ تازہ بنائیں اور روزانہ استعمال کریں۔ کیونکہ انڈے کی زردی ایک دن کے بعد اثر نہیں رکھتی۔

فائدہ:

یہ نائٹ کریمیں آپ کی جلد کو موائسچرائز رکھتی ہیں جبکہ آئلی جلد کا اضافی آئل بھی کنٹرول کرنے اور خشک جلد کو ڈی ہائیڈریٹ کرنے میں  بھی مدد دیتی ہیں ۔ ان میں شامل لیموں، گلیسرین اور دودھ آپ کی سکن کی رنگت کو بھی بہتر کریں گی  اور  اس کےساتھ ہی یہ پیپ والے دانوں کا پس نکالنے میں بھی بہترین کام کرے گی۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں