لاہور میں طالبہ کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں ، لڑکی نےدھمکی آمیز ویڈیو شیئر کر دی

0
718 views
Spread the love
لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنے کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ملزم ابشام 2016 سے لڑکی کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، پولیس کو ایف آئی آر درج کروانے کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر لڑکی نے دل برداشتہ ہو کر ملزم کی دھمکیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم  نہ صرف ریپ بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے، لڑکی کی جانب سے ملزم ابشام کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں وہ اسلحہ دکھا کر دھمکیاں دے رہا ہے، پولیس کو درخواست دینے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی جس پر ملزم نے گھر میں گھس کر قتل کرنے اور ریپ کی دھمکیاں دیں۔
متاثرہ لڑکی کا مزید کہنا ہے کہ اسے ایک بار ملزم کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی، ملزم ابشام ہر وقت تعاقب میں رہتا ہے، گھر میں قید ہو کر رہ گئی ہوں، لڑکی نے اپنی پوسٹ میں سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں سے مدد کی اپیل بھی کی۔