نبیل نے مزید بتایا کہ جس طرح دوسرے موبائل ایپلیکیشن میں گروپ بنانے کی سہولیات موجود ہوتی ہیں ٹھیک اسی طرح اس میں بھی گروپ بنانے کی سہولت موجود ہے، جس میں دو لاکھ تک کے قریب لوگوں کو ایک گروپ میں رکھا جاسکتا ہے۔ اس میں اہم اور اضافی سہولیات بھی موجود ہیں، جو اس سے پہلے کسی اور موبائل ایپلیکیشن میں دی گئیں ہیں، یعنی اس موبائل ایپلیکیشن میں یہ آپشنز بھی رکھے گئے ہیں کہ اگر کسی کی نطر کمزور ہے تو وہ آسانی سے اسکرین کو بڑا کرسکتا ہے جبکہ کلر بلائنڈ لوگوں کے لیے بھی زبردست آپشن موجود ہیں، جس سے ان کے لیے آسانی ہو سکتی ہے۔نبیل نے ظفر عباس سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اسے اس ایپلیکیشن کو بنانے میں 3 سال کا وقت لگا اور فلحال یہ موبائل ایپلیکیشن صرف اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے لئے ہی دستیاب ہے، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ نبیل کے پاس ایک پرانا لیپ ٹاپ ہے۔جو اس نے اور اس کے والد نے بڑی محنت کرکے 10 ہزار روپے میں خریدا تھا۔ لیکن کچھ کرنے کا عظم اور حوصلہ ہو تو پھر چیز کی قیمت نہیں دیکھی جاتی محض انسان کا جوش و جذبہ دیکھا جاتا ہے، جو نبیل کے پاس تھا، جس کے پاس سہولیات بھلے ہی کم تھیں مگر اس کے ارادے کئی سہولیات رکھنے والوں سے بہت بالاتر تھے۔
اکثروبیشتر انٹرنیٹ صارفین کو خوف رہتا ہے کہ وہ جو موبائل ایپلیکیشنز استعمال کررہے ہیں، وہاں موجود ان کا ڈیٹا محفوظ ہے بھی یا نہیں۔ لہذا اس چیز کو دھیان میں رکھتے ہوئے نبیل نے اپنی موبائل ایپلیکیشن میں صارفین کے ڈیٹا کو لیکر ایک ایسا سسٹم بنایا ہےکہ جس سے لوگوں کا کوئی بھی ڈیٹا نہ تو لیک ہوگا اور نہ ہی ریکارڈ ہوسکے گا۔ یہی وجہ کی بنا پر اس میں سیکریٹ چیٹ کا آپشن دیا گیاہے کہ جس سے ڈیٹا 8،7 منٹ میں خود ہی ڈیلیٹ ہوجائے گا۔