پانی انسانی جسم کے لیے بےحد مفید ہے لیکن اگر یہ پانی وٹامن سے بھرپور ہو اور تندرستی کی علامت بن جائے تو؟ آئیے جانتے ہیں اس پوسٹ میں کہ گھر بیٹھے وٹامن واٹر کیسے بنایا جائے

0
1,307 views
benefits of vitamin water
Spread the love
انسان کے جسم کو اللہ تعالی نے 60 فی صد پانی پر بنایا ہے اس وجہ سے ایک صحت مند انسان کو دن بھر میں 16 گلاس تک پانی پینا ضروری ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کے نزدیک اگر اس پانی کے اندر مختلف ایسی چیزیں بھی شامل کرلی جائیں جن کی انسانی جسم کو پانی کے ساتھ ساتھ ضرورت ہے جیسے کہ مختلف اقسام کی وٹامن اور معدنیات شامل ہیں تو اس یہ بڑا فاءدہ مند ہو سکتا ہے۔ مختلف کمپنیوں نے وٹامن واٹر کے نام سےکئ پروڈکز بنانی شروع کر دی ہیں جن میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کیا جارہا تھا جو کہ فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوں۔ اس لیے آج ہم آپ کو قدرتی اشیاء کے ذریعے گھر بیٹھے مختلف اقسام کے وٹامن واٹر فارمولا بنانے کے طریقے بتائيں گے۔
مختلف اقسام کے وٹامن اور معدنیاتی فارمولے بنانے کے طریقے جنھیں آپ اپنی ضروریات اور پسند کے مطابق بنا سکتے ہیں ان کے اجزا کے لحاظ سے آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ صحت کے کس مسئلے کا شکار ہیں اور آّپ کے لیے کون سا وٹامن واٹر آپ کی صحت کے متعلق آپ کو بھاے گا اور بہتر ثابت ہوگا۔

 1: سونف اور لیموں والا فارمولا

یہ پانی ہاضمے کے لیے نہایت ہی فائدہ مندثابت ہوتا ہے اس کو بنانے کے لیے تین گرام سونف کو دس منٹ تک پانی میں ابالیں اس کے بعد دس کپ پانی لے کر ایک عدد لیموں لے کر اس کا رس نچوڑ لیںاور پھر ایک کینو لے کر اس کے سلائس کاٹ لیں۔اسس کے علاوہ بارہ تازے پودینے کے پتے اور سونف کے ابلے ہوئے پانی کو بھی شامل کر لیں۔ ان تمام چیزوں کو ایک رات تک فریج میں رکھیں۔ اس طرح یہ بے مزہ پانی خوشذائقہ،لذت،غذایت ، وٹامن اور معدنیات سے بھر پور پانی میں تبدیل ہو جائے گا جس کا سارا دن استعمال آپ کو صحت مند رکھے گا۔
benefits of vitamin water

2: لیموں اور کھیرے والا فارمولا

لیموں اور کھیرا دونوں ایسی سبزیاں ہیں جو کہ موٹاپے کو دور کرتی ہیں اورجسم کو تواناءی پہنچاتی ہیں۔ اس وجہ سے ان کا وٹامن واٹر بھی صحت کے لیے بہت فاءدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کو بنانے کے لیے ایک برتن میں دس کپ پانی ڈالیں اس میں ایک لیموں کو سلائس کی صورت میں کاٹ کر ڈال دیں اور اسی طرح درمیانی سائز کا ایک کھیرا بھی کاٹ لیںں پوری رات اس پانی کو فریج میں رکھدیں اور سارا دن اسے پیئں۔

مزید پڑہیے: سردیوں میں اخروٹ کےبیشمار حیرت انگیز فوائد ۔۔ رنگ گورا اور نکھرا جسم کا دردختم اور بال لمبے گھنے پس یہ کہ انگنت فوائد جو کردیں گےآپ کو بھی حیران!


3: لیموں اور ادرک کا فارمولا

ادرک اور لیموں کا پانی نہ صرف ہاضمے کے لیے فاءدہ مند ہوتا ہے بلکہ یہ زہریلے چیزوں کوبھی جسم سے نکالنےمیں مدد کر تا ہے۔ اس کے علاوہ کھانسی، نزلہ اور زکام سے بھی بچاتا ہے اس کے لیے ایک چھوٹے ٹکڑے ادرک کو پیس کے ایک کپ پانی میں ابال لیں اس کے بعد ادرک کے اس قہوے کو دس گلاس پانی میں چھان کر شامل کریں اور اس میں ایک لیموں نچوڑ لیں اس شربت کو ٹھنڈا کرکے پوری رات فریج میں رکھ دیں اور اس کے بعد اسے استعمال کریں۔
benefits of vitamin water

4: سیب اور دارچینی کا فارمولا

سیب کے بارے میں مشہور کہاوت ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے ڈاکٹرز سے بچا جاسکتا ہے سیب انسانی صحت اور جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ دارچینی کا استعمال بھی بہت سارے طبی مسائل حل کرنے میں بہترین ثابت ہوتا ہے۔ اس کو بنانے کے لیے دس کپ پانی میں ایک عدد سیب اور دو ڈنڈیاں دارچینی ڈال دیں اور رات بھر فریج میں رکھیں اور دن بھر استعمال کریں یہ لیجیے غذائیت سے بھرپور پانی تیار ہے۔