بھارت کی بہت مشہور اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ جن کا نام جیا ساونت انتقال کرگئی ہیں۔ بھارتی نیوز میڈیا کے مطابق جیا ساونت پچھلے بہت عرصے سے برین ٹیومر اور کینسر جیسے جان لیوا امراض کا شکار تھیں اور اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت اپنی ماں سے بہت زیادہ محبت کرتی تھیں اور پچھلے کچھ عرصے سے اپنی شادی کے تنازعات میں گھری ہونے کے باوجود اپنی والدہ کی دیکھ بھال بھی کررہی تھیں۔
اداکار سلمان خان نے راکھی کی والدہ کے علاج کا خرچہ بھی اٹھایا ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیا ساونت کا انتقال ممبئی کے اسپتال میں ہوا ہے۔