ساس نے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دے دیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0
1,996 views
gift of gun in wedding
Spread the love
عام طور پردیکھا جائے تو  شادی کے موقع پر لڑکی والے دولہا کو کوئی قیمتی تحفہ دے کر اپنے داماد کیلئے چاہت کا اظہار کرتے ہیں، یہ تحفہ عام طور پرشادیوں میں کوئی سونے کی انگوٹھی،قیمتی گھڑی، موٹرسائیکل یا  کار، یاور یہاں تک کہ کسی گھر کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پرانی روایات کو توڑ کر نیا تحفہ پیش کیا گیا جس نے روایتی عام تحائف کے رواج کوبہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں دلہن کی ماں یعنی لڑکے کی ساس اپنے ہونے والے داماد کو خود کار اسلحہ یعنی کلاشنکوف کا تحفہ پیش کررہی ہیں۔ یہ تحفہ اتنا عجیب لگاکہ اس کو دینے پرسب حاضرین محفل ششدر رہ گئے اور اتنا نایاب کہ اس تحفے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔