آسان طریقہ جس سے سردیوں میں روٹیوں کو تازہ اور نرم رکھا جاۓ گا جانیں

0
1,638 views
Spread the love
اکثر و بیشترسردی میں رات میں بچی ہوئ روٹی صبح تک سوکھ کر کڑک ہو جاتی ہے بیشک اس کتنا ہی رومال میں کیوں نہ بند کرکے رکھیں یا پھر حفاظت سے فریج میں یا ہاٹ پاٹ میں رکھیں ۔ ہرگھرکی خواتین کا ایک ہی بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے بچ جانے والی روٹیاں  بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔
آج جانیئے  ہم سے کہ  بچی ہوئ روٹی کو کیسے نرم اور تازہ رکھا جائےتا کہ وہ دو دن کے بعد بھی خراب نہ ہوپاۓاور نہ ہی سخت ہو۔ کیونکہ اکثر گیس بھی نہیں ہوتی اور کم گیس کے سبب روٹی ذرا کڑک بنتی ہے جس کو کچھ دیر کے بعد وہ چبائی بھی نہیں جاتی ایسے میں ہم آپکو بتاتے ہیں کچھ آسان طریقے:

مزید پڑہیے: اگر آپ بھی مونگ پھلی کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پیتے ہیں تو آپ کو بھی یہ بیماری ہو سکتی ہے


ٹپس

٭ابتدا میں ہی آپ آٹے کوتھوڑ نرم ہی گوندھیں  تا کہ روٹی نرم رہے کیونکہ نرم آٹے کے ساتھ پکی ہوئی روٹی کافی دیر تک نرم رہتی ہے
٭اگر آپ ایک انچ کا ادرک  کا ٹکڑا روٹی کے رومال میں رکھدیں تو بھی روٹی نرم رہتی
٭روٹی پکانے کے بعد اگر اس پر ہلکا سا آئل لگا دیں تو بھی روٹی نرم رہتی ہے
٭روٹی کو اگر ہاٹ پاٹ میں رکھتے وقت اگر پہلے اس میں ایک لونگ  کا پیس ڈال دیں  تو اس سے بھی آپ کی روٹی بلکل نرم اور تازہ رہے گی۔
٭روٹی کواگر کپڑے کے رومال میں لپیٹ کر اسے پلاسٹک  کے شاپنگ بیگ میں باندھ کررکھیں گے تو اس سردی میں بھی روٹی کو نرم رکھ سکے گیں اور یہی ٹپس ہمیشہ استعمال کریں۔