شہرت کی خاطر کیسے ان ٹک ٹاکرز میں سے کسی نے اپنے شوہر کو مار ڈالا تو کسی نے بد اخلاقی کو اپنا لیا، آئیے جانتے ہیں اس پوسٹ میں 

0
885 views
شہرت کی خاطر کیسے ان ٹک ٹاکرز میں سے کسی نے اپنے شوہر کو مار ڈالا تو کسی نے بد اخلاقی کو اپنا لیا، آئیے جانتے ہیں اس پوسٹ میں 
Spread the love
ٹک ٹاک ایک ایسا سوشل میڈیا کا مشہور پلیٹ فارم ہے جس کے چرچے آج کل پاکستان میں ہر زبان پر ہورہے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کا استمعال کر کے  کئی لوگ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں، لیکن یہ بات بھی بلکل حقیقت ہے کہ جس چیز کے فوائد ہیں اس کے نقصانات بھی ہیں اس کا سب سے اھم نقصان یہ ہے کہ اس نے پاکستانی معاشرے میں بے حیائی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
غیر اخلاقی ویڈیوز، حساس و اسلحہ سے لیس ٹک ٹاکرز، بے حیائی کا عنصر، ہم جنس پرستی، سمیت کئی ایسی ویڈیوز بنی جو مذہبی لحاض سے باعثِ شرم ہے۔

مشہور ہونے کے لئے شوہر کو ہی مارڈالا:

شہرت کی خاطر کیسے ان ٹک ٹاکرز میں سے کسی نے اپنے شوہر کو مار ڈالا تو کسی نے بد اخلاقی کو اپنا لیا، آئیے جانتے ہیں اس پوسٹ میں 
ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے والے لاہوری جوڑے نے اس وقت بہت شہرت حاصل کی، جب مقامی ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی اہلیہ نے اپنے فالوورز بڑھانے یعنی بھرپور شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنے شوہر کی موت کی جھوٹی خبر، ویڈیو کے ذریعے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کر دی۔
پہلے تو انہوں نے فالوورز سے اس موت کی خبر پر بہت ہمدردی وصول کی، مگر جب اس راز سے پردہ اٹھا تو یہ معلوم ہوا کہ اہلیہ نے صرف ٹک ٹاک پر فالوورز بڑھانے کے لیے اور شہرت حاصل کرنے کے لئے یہ ویڈیو اپلوڈ کو کی تھی۔

قائدِاعظم کی مزار پر رقص:

شہرت کی خاطر کیسے ان ٹک ٹاکرز میں سے کسی نے اپنے شوہر کو مار ڈالا تو کسی نے بد اخلاقی کو اپنا لیا، آئیے جانتے ہیں اس پوسٹ میں 
کچھ اکاؤنٹ ٹک ٹاک پر ایسے بھی نظر آتے ہیں جو کہ صرف فالوورز اور شہرت حاصل کرنے کی خاطر نا مناسب حرکتیں کرتے ہوئے بھی پائے جاتے ہیں اور یہی وہ وجوہات ہیں کہ جس کے باعث حکومت پاکستان نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن پر پابندی لگا دی تھی۔
اسی ایپ پر کچھ ایسے اکاؤنٹز بھی سامنے آئے ہیں جو کہ فحاش چیزوں کو نہ صرف دکھا رہے ہیں بلکہ انھیں پروموٹ بھی کر رہے ہیں۔ قائداعظم کے مزار پر رقص کرتی ہوئی ایک ٹاک ٹاکر لڑکی کی ویڈیو نے اس وقت بنا سوچے سمجھے عزت کی پامالی کی تھی جب یہ ویڈیو ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اس نے اپلوڈ کی تھی اور ان کی اس نا زیبہ حرکت کی وجہ سے ان خاتون کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس پر سب نے اپنے اپنے غصے کا بھی اظہار کیا تھا۔

فینز سے ملاقات:

شہرت کی خاطر کیسے ان ٹک ٹاکرز میں سے کسی نے اپنے شوہر کو مار ڈالا تو کسی نے بد اخلاقی کو اپنا لیا، آئیے جانتے ہیں اس پوسٹ میں 
اس قسم کی نا زیبہ اور گیر اخلاقی ویڈیوز سے نہ صرف پاکستانی معاشرتی اقدار کی پامالی ہو رہی ہے بلکہ معاشرے میں ہونے والے ایسے کئ متعدد اور شرمناک واقعات کا بھی باعث بن رہی ہے کہ جس میں زیادتی ،ہراسہ سمیت دیگر واقعات شامل ہیں۔
چند دن قبل لاہور میں پیش آنے والا شرمناک اور افسوسناک واقعہ بھی اسی وجہ سے پیش آیا تھا۔ خاتون ٹک ٹاکر اپنے فالوورز سے ملنے مینار پاکستان آئی تھی۔ ان کے اکاؤنٹ میں موجود چند ویڈیوز ایسی ہیں جو کہ ان جانوروں کو اپنی طرف کھینچ سکتی ہیں۔ مانا کہ اس واقعہ میں ان 400 افراد ہی کا جرم تھا، مگر ٹک ٹاک پر موجود ایسے شرمناک اور بے ہودہ چیزیں ہی ان جانوروں کو مزید اپنی طرف کھینچ رہی ہیں اور انھیں شہہ دے رہی ہیں۔
یوزرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے اکاؤنٹ میں ایسی فحاش ویڈیوز موجود ہیں کہ جن سے ان کے فینز ان سے اس حد تک فری ہوئے۔مانا کہ جو ہوا وہ غلط ہوا اور ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ مگر سوشل میڈیا صارفین اسے پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے اسے پبلسٹی اسٹنٹز کا نام دے رہے ہیں۔