گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایاناز بلے باز ویرات کوہلی اور بھارت کی فلم انڈسٹری کی بڑی اداکارا انوشکا شرما کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی اور اس خبر کے چرچےتمام سوشل میڈیا پر جاری و ساری رہے۔ انوشکا اور ویرات کی پہلی اولاد کی پیدائش پر دونوں بڑی شخصیات بہت خوشدکھائ دیے رہی ہیں،اور اسکے ساتھ ہی انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھی کھلاڑیوں اور بالی ووڈ کے بڑے بڑے فنکاروں کی طرف سے مبارکباد اور تحائف دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ انڈین کرکٹ کے کن مشہور ومعروف کھلاڑیوں اور بالیوڈ کے کن نامور فنکاروں نےاس جوڑے کی بیٹی کوکتنے مہنگے تحائف دیے۔
سچن ٹنڈولکرکا قیمتی تحفہ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے انوشکااور ویرات ْ کی بیٹی کو پیدائش پر مبارکباد کے ساتھ ایک بہترین تحفہ بھی دیا۔ سابق کرکٹر نے 5 لاکھ ( پاکستانی 10 لاکھ 90 ہزار) کا بیبی کوٹ تحفے میں دیا۔ ٹنڈولکر اور ویرات دونوں بہت اچھے دوست بھی ہیں۔
جسپرت بھومرا کا قیمتی تحفہ
انڈین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپرت بھومرا جنکی باؤلنگ اسپیلکے کمالات کے قصے آج کل کرکٹ دنیا میں بھرپور چرچے ہیں، انہوں نے کوہلی کی بیٹی کو پاکستانی 3 لاکھ روپے سے زائد کے کپڑوں سمیت بیبی کوٹ دیا۔
سابق انڈین کرکٹر اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھی ویرات کے قریبی دوست گردانے جاتے ہیں۔ بیتی کے جنم پر انہوں نے کال کر کے مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی ایک بہت مہنگی ڈائمنڈ کی انگوٹھی تحفے میں پیش کی جس کی پرائز 10 لاکھ (پاکستانی 21 لاکھ روپے) بتائ جاتی ہے۔
عامر خان کی طرف سے دیا گیا تحفہ
سپر اسٹار عامر خان نے جوڑے کی بیٹی کو ڈھیر ساری مبارکباد کے ساتھ ہی ایک ہیرے کا ہار بھی تحفے میں دیا جس کی ویلیو 70 لاکھ پاکستانی روپے بتائ جا ریی ہے۔ انوشکا شرما اور عامر خان بہت اچھے بھی دوست ہیں۔
بیبوکی طرف سے دیا گیا تحفہ
بیبویعنی اداکارہ کرینہ کپور نے ویرات اور انوشکا کی بیٹی کو ایک ہینڈ باسکٹ دی جو کافی مہنگی ہے۔
ہاردک پانڈیاکی طرف سے دیا گیا تحفہ
بھارتی ٹیم کے مشہور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ویرات کوہلی کی بیٹی کو سونےسے بنی کھلونے کی گاڑی تحفے میں پیش کی جس کی قیمت پاکستانی 2 لاکھ 19 ہزار اور ینڈین لگ بھگ 1 لاکھروپے بنتی ہے۔
یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں