لیموں کے پانی میں میں کس جادو کی بوٹی کو ڈالنے سے باآسانی وزن کم ہوتا ہے، آیئے جانتے ہیں اس پوسٹ میں

0
1,032 views
وزن کم کرنےکا آسان نسخہ
Spread the love
وزن کم کرنےکا آسان نسخہ
موٹاپے کا شکار اکثر وہ افراد ہوتے ہیں جو اپنے وزن سے پریشان نظر آتے ہیں اور ایسے لوگ عطائیوں کے چکر میں پڑ کر ان کی بتائی ہوئی ادویات کے استعمال اور ڈائٹنگ سے اپنی صحت تباہ کرلیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور وزن کو گھٹانا صرف ان کے لیے ایک خواب ہی بن کر رہ جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی تمام تر کوششوں اور جدوجہد کے باوجود بھی وزن کم کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں اور ایسے تمام لوگوں کے لیے یہ نسخہ کسی تحفے سے کم نہیں ہے جس کے استعمال سے بغیر کسی نقصان کے نہ صرف وزن کم ہوگا بلکہ صحت اور پیسے بھی بچائے جا سکتے ہیں۔

وزن کم کرنے کا بہترین اور آسان نسخہ

تخم بالنگا کے بارے میں تو آپ سب نے سنا ہی ہوگا۔یہ نہ صرف وزن کو کم کرنے کے لیے بلکہ ہاضمے کے مسائل کا بھی خاتمہ کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جسم کے مختلف حصوں میں جمی ہوئی چکنائی کو پگھلا کر وزن کے کم کرنے میں انتہائی موثر اور معاون ثابت ہوتا ہے
تخم بالنگا وزن کو کم کرنے کے لیے کس طرح موثر و معاون ثابت ہو سکتا ہے آئیے جانتے ہیں؟
وزن کم کرنےکا آسان نسخہ

پروٹین سے بھرپور

تخم بالنگا کے اجزا میں سب سے اہم چیز پروٹین ہوتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق صرف دو چمچ تخم بالنگا میں4 سے 7 گرام تک پروٹین موجود ہوتا ہے۔ اس کی اسی خاصیت کی وجہ سے یہ بھوک لگنے کے عمل کو سست کر دیتا ہے اور اس کے استعمال کرنے سے انسان کی خوراک قدرتی طور پر کم ہو جاتی ہے جو کہ وزن کی کمی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے

اس میں موجود الفا لینولک ایسڈ اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ خون کے بہاؤ کو بہتر کر کے اس میں سے خطرناک کولیسٹرول کے تناسب کو کم کرتا ہے جو کہ دل کی صحت کے لیے بھی بہت مفید اور بہتر ثابت ہوتا ہے۔

فائبر کی موجودگی

دو چمچ تخم بالنگا میں 10 گرام تک فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ معدے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے انتہائی موثر و مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے ایک طرف تو گیس ، بدہضمی اور قبض جیسے مسائل سے بھی جان چھٹت جاتی ہے جب کہ دوسری طرف فائبر کی موجودگی جسم کی غیر ضروری چکنائی کو پگھلانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
وزن کم کرنےکا آسان نسخہ

وزن کی کمی کے لیے تخم بالنگا کے استعمال کا طریقہ

ایک چمچ تخم بالنگا کو تھوڑے سے سادے پانی میں ڈال کر ایک گھنٹے تک کے لیے بھگو دیں ۔جب یہ پانی جذب کر کے جیل کی طرح ہوجائے تو اس کے بعد اس کے اندر ڈیڑھ گلاس پانی شامل کرکے اس میں ایک لیموں نچوڑ لیں۔اب اس آمیزے کو اچھی طرح بلینڈر میں بلینڈ کرکے روزانہ صبح نہار منہ پی لیں۔ خالی پیٹ اس آمیزے کو پینے سے نہ صرف جسم میں پروٹین کی ضرورت پوری ہوگی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جسم میں موجود فضول چربی بھی تیزی سے پگھلنا شروع ہو جاتی ہے کیوں کہ صبح کے وقت انسانی جسم کا میٹا بولزم تیزی سے کام کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے صبح نہار منہ استعمال کرنا انتہائی فائدہ مند اور موثر و مفید ثابت ہوتا ہے۔