عام طور پردیکھا جائے تو شادی کے موقع پر لڑکی والے دولہا کو کوئی قیمتی تحفہ دے کر اپنے داماد کیلئے چاہت کا اظہار کرتے ہیں، یہ تحفہ عام طور پرشادیوں میں کوئی سونے کی انگوٹھی،قیمتی گھڑی، موٹرسائیکل یا کار، یاور یہاں تک کہ کسی گھر کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پرانی روایات کو توڑ کر نیا تحفہ پیش کیا گیا جس نے روایتی عام تحائف کے رواج کوبہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں دلہن کی ماں یعنی لڑکے کی ساس اپنے ہونے والے داماد کو خود کار اسلحہ یعنی کلاشنکوف کا تحفہ پیش کررہی ہیں۔ یہ تحفہ اتنا عجیب لگاکہ اس کو دینے پرسب حاضرین محفل ششدر رہ گئے اور اتنا نایاب کہ اس تحفے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔
ایسی ساسیں ہوتی ہیں جو داماد کو مستقبل کے لیے تیار کرتی ہیں۔۔ ساس نے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دیکر متبنہ کردیا۔۔۔۔ہاہاہاہاہا۔۔ ہمارے جذبات پر بھی غور کیا جاۓ۔#Pakistan #wedding pic.twitter.com/ykpyvY4o5S
— People Of Pakistan (@peopleopakistan) November 26, 2020