ندا یاسر نے 5 سالہ بچی کے والدین سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی
اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کراچی میںمروہ زیادتی کیس کے بعد قتل کی جانے والی پانچ سال مروہ کے والدین کو اپنے مارننگ شو میں بلا کر ان سے نازیبا اور سخت سوالات کرنے پر جب سوشل میڈیا پر ندا یاسر پر لعنت بھیجی گیئ تو ندا یاسر نے معافی مانگ لی ہے، ندا یاسر نے معافی سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک وڈیو پیغام میں مانگی ہے۔ ندا یاسر نے معافی کا پیغام سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور معافی کے مطالبے کے بعد جاری کیا ہے جو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
ندا یاسر کا سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ” سب سے پہلے تو میں معافی مانگنا چاہوں گی۔ میں آپ لوگوں کو ناراض نہیں دیکھ سکتی۔ تو اگر جانے انجانے میں مجھ سے کوئی ایسی بات یا کوئی ایسا سوال ہوا ہے تو میں ہاتھ جوڑ کر آپ لوگوں سے معافی مانگتی ہوں”۔
Watch Nida Yasir Interview Video
ندا یاسر کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ “میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی غلطی ہو سکتی ہے میں بھی حواس باختہ ہو سکتی ہوں، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ مجھے تھوڑا مارجن دے دیا جائے، میں کوشش کروں گی کہ آئندہ ایسا کچھ نہ ہو بلکہ میں کوشش کروں گی کہ آئندہ بہت احتیاط کے ساتھ پھونک پھونک کر قدم رکھوں”۔
خیال رہے کہ حال ہی میں کراچی میں پانچ سالہ بچی جس کا نام مروہ تھا جسے زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا، اس کے والدین کو میزبان ندا یاسر نے ان کے تاثرات جاننے کے لیے انہیں اپنے مارننگ شو میں بلایا تھا تاکہ اس کے شو کی ریٹنگ بڑھ سکے ، جس میں ندا یاسر نے بچی کے والدین سے ایسے ایسے نازیبا سوالات پوچھے کہ بچی کی والدہ کا زار و قطار رونے لگی۔
#BanNidaYasirShow She is totally a sick lady. Just for rating she is asking such a harsh questions to the parents of #JusticeForMarwah ? Where the hell is #PEMRA ?#BanNidaYasir pic.twitter.com/kVp9nYmZgw
— People Of Pakistan (@peopleopakistan) September 17, 2020