سردی کے موسم میں جسم کا دردہو یا کھانسی نزلہ زکام، ہربیماری کا حل ایک ہی ادرک کے ٹکڑے میں

0
1,454 views
Spread the love
سردی کا موسم جیسے ہی شروع ہوتا ہے تو صحت کے مسائل ہرعمر کے افراد کو لاحق ہو جاتے ہیں ایک طرف تو چھوٹے بچوں کا سینہ بھی اکثرخراب رہتا ہے اور دوسری طرف عمررسیدہ افراد جسم کے درد میں مبتلا ہوجاتے ہیں جب کہ جوان لوگ بھی ٹھنڈی ہوا لگنے پر بیمار ہو جاتے ہیں۔ ان تمام مسائل سے بـچنے کے لیے ڈاکٹروں کی ادویات کے استعمال کے بجائے قدرتی چیزیں جیسے کہ ادرک کا استعمال ایک بہترین علاج ثابت ہو سکتا  ہے۔

ادرک کے سردی کے موسم میں فوائد:

ادرک کا ٹکرا کرے دورسردی کے اثرات:

سردیوں کے موسم میں ذرا سی بے احتیاطی ہونے سے ٹھنڈی ہوا لگ جاتی ہے اوراس سے سرکا درد کھانسی اور نزلہ زکام یہاں تک کہ بخار بھی ہو جاتا ہے۔ ان سب بیماریوں کے خاتمے کے لیے ادرک کی چائے کا استعمال بہترین دوا ثابت ہو سکتا ہے۔ ادرک کی چائےکی تیاری کا طریقہ اس طرح ہے کہ ایک ٹکڑا ادرک کا لیں، ایک ہی ٹکڑا دارچینی اور دو حصے لیمن گراس کے بھی لے لیں۔ ان سب کو ایک کپ پانی میں تب تک ابال لیں جب تک کہ پانی آدھا نہ رہ جائے۔ اس چائے  کو پکانے کے بعد اس میں حسب ذائقہ شہد ملا کرپینے سے سردی کے مضراثرات کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

مزید پڑہیے: سر کے بالوں کی خشکی سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، اب خشکی کو دور کرنے کے ایسے گھریلو طریقے جو کیمیکل سے پاک ہیں


ادرک کا ٹکرا کرے دورجوڑوں کا درد بھی:

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی جوڑوں کے دردوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جس سے بڑی عمر کا تقریبا ہر فرد ہی سردی کے موسم کونا پسند کرتا ہے۔ مگر ان سب کے لیے ادرک کا استعمال بہت مفید ہوسکتا ہے۔ ادرک کے ایک چھوٹے ٹکڑے کو روزانہ چبانے سے یا پھر ادرک کے ایک ٹکڑے کو سکھا کراسکا پاوڈر بنا کراسکو چٹکی بھر کھا لینے سے جوڑوں کے درد سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

ریشے والی کھانسی کرے دور ادرک کا ٹکرا:

سردی کی ٹھنڈی ہوا کا اثر شیر خوار بچوں پربھی بہت زیادہ ہوتا ہے جس سے سینے کو بھی ہوا لگ جاتی ہے اور اس سے  ریشہ والی کھانسی بھی ہو سکتی ہے جو شیرخواربچوں کیلیے بہت تکلیفدہ ہوتی ہے اور اگر اس کا بروقت خیال نہ رکھا جائے تو نمونیہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس تکلیفدہ صورت میں ادرک کا رس نکال کراس میں شہد شامل کریں اور بچوں کو چٹائیں اس سے ایک تو ریشہ پیٹ اسے خارج ہو جاتا ہے اور کھانسی میں بھی کمی آجاتی ہے۔

سرکا درد اوربخارکرے دورادرک کا ٹکرا:

سردی میں سر کےدرد اور بخار میں تلسی اور ادرک کی چائے بہت مفید رہتی ہے۔ اس چائے کو بنانے کے لیے تھوڑی سی ادرک کو کش کر کے اس میں چند تلسی کے پتے ملا کر ایک کپ پانی میں ابالیں اور اس چائے میں تھوڑی سی شہد شامل کر کے پی لیں۔  اس چائے سے نہ صرف بخار کم ہوگا بلکہ سر کا درد بھی کم ہوگا۔

قوت مدافعت اورادرک کا ٹکرا:

سردی کے موسم میں تمام بیماریاں ان ہی پر حملہ آور ہوتی ہیں جن لوگوں کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے اسی وجہ سے ادرک کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔ اس کو بنانےکے لیے ایک چمچ خشک ادرک لے لیں اس میں تھوڑا سا لونگ کا پاوڈر ملا لیں اور اس میں شہد ملا کر دن میں تین بارضرور استعمال کریں اس سے بیماریوں کے ساتھ لڑنے کی طاقت ملتی ہے۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں