ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے بہت ہی شدید جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گئے، ہر جانب اللہ اکبر اور کلمہ طیبہ کی صدائیں

0
907 views
Spread the love
لاہور (12 فروری2021ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے بہت ہی شدید جھٹکے، زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گئے، ہر جانب اللہ اکبر اور کلمہ طیبہ کی صدائیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو ایک مرتبہ پھر ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی رات کو ملک کئی کئی شہروں میں شدید زلزلہ آیا جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
اس دوران لوگ مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جبکہ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں۔ خاص کر خیبرپختوںخوا کا سوات ریجن آئے روز زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ تاہم اب ایک ساتھ ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔

Source: UrduPoint