جڑواں لوگوں کے احساسات جانیے ان کی زبانی

0
1,476 views
جڑواں لوگ کیسا محسوس کرتے ہیں؟ جانیں ہمشکل بہنوں کی زندگی کی دلچسپ کہانی
Spread the love
کسی بھی گھر میں جڑواں بھائی یا بہنیں، سب لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ کیونکہ اکثر ایسا دیکھنے میں آ تا ہے کہ جڑواں بھائی بہنوں کی تمام عادات، احساسات اور جذبات ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان پر پیار بھی زیادہ آتا ہے اور ان کا خیال بھی زیادہ رکھا جاتا ہے۔
آج ہم جن 2 جڑواں بہنوں کی کہانی آپ کو بتانے جا رہے ہیں ان کا کیس بھی کچھ ایسا ہی ہے اور ان کی معصومانہ و دلچسپ باتیں جان کر آپ بھی خوب حیران ہوں گے۔
جڑواں لوگ کیسا محسوس کرتے ہیں؟ جانیں ہمشکل بہنوں کی زندگی کی دلچسپ کہانی
ان دونوں ہمشکل بہنوں کے نام شیزا اور فزہ ہیں اور ان کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ انٹرویو کے دوران 17 سالہ جڑواں بہنوں میں سے شیزا نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرک کے امتحان، ہم دونوں نے ایک جیسے نمبروں سے پاس کیے ، ہم دونوں نے 1 ہزار 64 نمبر سے میٹرک کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
آگے با ت کر تے ہو ئے فزہ نے بتایا کہ ہماری عادتیں ایک دوسرے سے بہت ملتی جلتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم بچپن سے ایک جیسے کپڑے پہنتے آرہے ہیں، لیکن بعد میں ایسا ہوا کہ رشتہ دار ہمیں ایک جیسے کپڑوں میں دیکھ کر پہچان نہیں پاتے تھے جس کی وجہ سے گزشتہ کچھ سالوں سے ہم نے مختلف کپڑے پہننا شروع کر دیے ہیں۔
شیزا کا کہنا تھا کہ کھانے میں بھی ہمیں ایک جیسی ڈشز پسند ہیں۔ فاسٹ فوڈ، ہم جب بھی آرڈر کرتے ہیں تو ایک ہی چیز آرڈر کرتے ہیں۔ شیزا نے بتایا کہ ہماری الف سے یہ تک تمام کا م خو اہ وہ کچھ بھی ہو ں، ایک جیسے ہیں۔
شیزا کا کہنا تھا کہ ہماری سوچیں بھی ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں اور بغض او قات تو ایسا بھی ہوا ہے کہ جیسے میں کچھ سوچتی ہوں وہی میری بہن فزہ بھی سوچ رہی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی بات میں نے گھر میں بتا ئ نہ ہو بس صرف سوچ لی ہو، اس سے پہلے میری بہن کے ذہن میں وہ بات آچکی ہوتی ہے۔
فزہ نے بتایا کہ روزانہ رات کو 12 بجے ہم دونوں کو ایک ساتھ بھوک لگتی ہے جس کے بعد ہم دونوں اپنی پسند کی کوئی بھی چیز بنا کر کھا لیتے ہیں۔
شیزا نے مزید بات کر تے ہوے بتایا کہ ایک مرتبہ میں اپنی پھوپھو کے گھر رک گئی تھی اور فزہ گھر پر تھی، اور ہماری شروع سے ہی ایک ساتھ سونے کی عادت ہے، لیکن اُس رات میں ٹھیک سے نہیں سو پائ تھی اور مجھے لگتا ہے کہ میری بہن بھی میرے بغیر نہیں سوپائی ہوگی۔
فزہ نے ایک اور حیران کن بات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم بیمار بھی ساتھ ہوتے ہیں جس کی مثال انہوں نے اس طرح دی کہ اگر رات کو شیزا بیمار پڑ جاتی ہیں تو دوسرے روز میں بھی بیمار ہوجاتی ہوں۔