دنیا بھر کے ممالک میں طلاق کے موقع پر ادا کی جانے والی عجیب و غریب رسومات جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

0
1,131 views
دنیا کے مختلف ممالک میں طلاق کے موقع پر ادا کی جانے والی عجیب و غریب رسومات
Spread the love
آپ سب ہی نے شادی کے موقع پر ہونے والی کئی رسومات کے بارے میں تو بہت کچھ سُنا ہوگا۔مگر آج آپ کو یہ جان کر بڑی حیرانی ہوگی کہ جہاں شادی ناکام ہونے کے باعث طلاق کے موقع پر بھی عجیب و غریب قسم کی رسومات بھی ادا کی جاتی ہیں۔
تو آئیے دوستوں آج ہم آپکو اس دلچسپ اور عجیب و غریب رسومات کے بارے میں کچھ بتاتے ہیں کہ جنہیں جان کر آپ کو بھی حیرانگی ہوگی کہ کیا واقعی طلاق کے موقع پر بھی لوگ اس طرح کی رسومات ادا کرتے ہیں؟؟؟؟؟
دنیا بھر کے ممالک میں طلاق کے موقع پر ادا کی جانے والی عجیب و غریب رسومات

چین

جینگ افراد ایک ایسی اقلیت ہے کہ جن کا تعلق چین سے ہے۔ان افراد میں طلاق کا ایک مخصوص طریقہ ہے کہ جس کے مطابق گھر کے اندر طلاق کے سرٹیفیکٹ پر دستخط نہیں کیے جاسکتے ہیں اور دستخط کرنے کے فوراً بعد ہی قلم اور دوات دونوں کو نحوست اور برا شگون سمجھ کر کہیں دور پھینک دیا جاتا ہے۔

* فلپائن

یہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے کہ جہاں کے شہریوں کو اپنی بیویوں کو طلاق دینے کی اجازت نہیں ہے۔

طلاق کے لیے تیسرے فریق پر جرمانہ:

دنیا کے مختلف ممالک میں طلاق کے موقع پر ادا کی جانے والی عجیب و غریب رسومات
امریکہ میں سات ریاستیں ایسی ہیں کہ جہاں اگر جن جوڑے میں طلاق کا فیصلہ ہو تو انہیں اپنی آپسی اور باہمی رضامندی سے کسی تیسرے شخص کو جو کہ طلاق کی وجہ بنا ہو سے بھاری جرمانہ لیا جاتا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی اس شخص کے خلاف ٹھوس ثبوت بھی پیش کرنے ہوتے ہیں کہ یہی وہ بندہ ہے کہ جسکی وجہ سے طلاق کی نوبت آئی ہے۔

ساس سے برا سلوک طلاق کی وجہ نہیں ہو سکتا:

امریکی ریاست کنساس میں شادی کو لمبے عرصے تک چلانے کے لئے ایک ایسا قانون بنایا گیا ہے کہ جس میں طلاق کی وجہ ساس کے ساتھ بد سلوکی نہیں ہو سکتا اور نہ ہی دونوں فریقوں کو اس بات کی اجازت ہوتی ہے کہ وہ ساس کے ساتھ بدسلوکی یا ان سے برے تعلقات رکھنے پر ایک دوسرے کو طلاق دے سکیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں طلاق کے موقع پر ادا کی جانے والی عجیب و غریب رسومات
ہنسی مذاق میں شادی کرنے والوں کو طلاق کی اجازت:

یہ بڑی حیران کن بات ہے کہ امریکی ریاست ڈیلاوئیر میں اگر کسی جوڑے نے مذاق میں یا کسی شرت کے تحت شادی کی ہو تو بعد میں انہیں علیحدہ ہونے کی قانونی طور پر اجازت نہیں ہوتی۔

آسٹریلیا کے قبائلی علاقوں کا قانون:

آسٹریلیا میں موجود قبائلی خواتین کو یہ حق حاصل ہے کہ یا تو وہ اپنے شوہر کو طلاق دینے کے لیے راضی کریں یا پھر شادی سے نجات پانے کے لیے ایک دوسری شادی کر لیں، اگر وہ ایک بیوی کے ہوتے ہوئے ایک اور شادی کر لیں تو ان کی پہلی شادی خود بخود ٹوٹ جاتی ہے۔

*نیویارک کا قانون:

دنیا کے مختلف ممالک میں طلاق کے موقع پر ادا کی جانے والی عجیب و غریب رسومات
نیو یارک جیسے بڑے شہر میںطلاق نہ دینے پر ایک ایسا قانون بنایا ہے اگر آپ جب تک یہ ثابت نا کر دیں کہ آپ کے شریک حیات کی دماغی حالت ٹھیک ہے بھی یا نہیں تو ہی آپ کو طلاق مل سکتی ہے۔

برطانیہ

برطانیہ میں اگر آپ کو اپنے شریکِ حیات سے طلاق چاہیئے ہو تو اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ صرف اس کی عجیب و غریب برائیوں کا ذکر کریں۔کیونکہ صرف ذاتی ناپسندیدگی کی بنیاد پر طلاق کسی صورت منظور نہیں کی جاتی۔
مزید آپ کو یہ جان کر بڑی حیرت ہوگی کہ گزشتہ دِنوں یہ بات انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی کہ برطانیہ میں ایک شوہر نے اپنے مقدمے میں کہا کہ وہ اپنی بیوی کو اس لیے طلاق دینا چاہتا ہے کیونکہ وہ ہر روز مچھلی پکاتی ہے۔