جانیۓ ایک قہوے سے 8 مختلف بیماریوں کا علاج کیسے ممکن ہے ؟

0
1,571 views
6ac9b7529120f5328316692219a752ab
Spread the love
چائے اور قہوہ پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ پاکستان میں أنے والے غیر ملکی بھی اسے بہت پسند کرتے ہیں، اور قہوہ ہمیں مختلف بیماریوں سے بچنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ قہوہ ہمارے جسم کے اندرونی اور باہرونی  سطح کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ھے۔ قہوے کے درج ذیل فوائد یہ ہیں۔
قہوے کا سب سے اہم فائدہ  یہ ہے کہ قہوے سے نظامِ ہاضمہ پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، طبعی ماہرین کے مطابق چائے میں موجود پولی فینولز معدے میں  بیکٹریا کی مقدار کو بڑھاتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ  یہ نقصان دہ بیکٹیریا کو روکنے میں مدد بھی کرتے ہیں۔

پیروں کی بو سے نجات

پیروں سے اگر بو آئے تو یہ ایک عجیب تاثر پیدا کر دیتی ہے جس سے اردگرد کے لوگ بھی بُرا محسوس کرتے ہیں  اس لیے بو کو ختم کرنے کے لئے قہوہ پیروں پر پسینہ نہ لانے میں ۔مثبت کردار ادا کرتا ہے، اس کے لیے آدھا لیٹر پانی میں 2 ٹی بیگز کو  15منٹ تک ابالیں، اس کے بعد چائے کو آدھے گیلن پانی میں ڈال دیں، اب اس پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اپنے پیروں کو پندرہ سے بیس منٹ تک اس میں ڈال کر رکھیں، اس عمل کو ایک ہفتے تک روزانہ دہرائیں تو پیروں کی بو سے نجات مِل جائے گی۔

ذیابطیس کا مرض کم کرے

ذیابطیس ایک میٹابولک مرض ہے جو کہ دنیا بھر میں بیماری کی طرح پھیل رہا ہے اور بہت سے لوگوں کو اس  کے بارے میں آگاہی کافی دیر سے ہوتی ہے، اس کے لئے قہوے کا استعمال فاٸدہ مند ہے، روزانہ 2 سے 3کپ قہوہ پینا اس خطرے کو 42 فیصد تک کم کردیتا ہے، اس میں بائیو ایکٹیو کمپاؤنڈ پاٸے جاتے ہیں جوفائدہ مند ہوتے ہیں۔

مزید پڑہیے: ابلے ہوئے انڈے کے پانی کے چند حیران کن فوائد جن کو جاننے کے بعد آپ کبھی اس کا پانی نہیں پھینکیں گے


منہ کے چھالوں کاعلاج

چائےمیں فلیونوئیڈز اور کیفین پاٸے جاتے ہیں، منہ یا ہونٹوں پر موجود زخم کو ختم کرنے کے لیے استعمال شدہ ٹھنڈے ٹی بیگ کو زخمی جگہ پر لگائیں اور دس منٹ تک لگاٸے رکھیں، یہ عمل دن میں3سے 6 دفعہ دہرائیں اس سے چھالوں میں فوری آرام ملے گا۔

آنکھوں کی خارش میں کمی

اگرآنکھوں میں خارش ہوتی ہے اور آنکھیں خشک ہو رہی ہوں تو 2 ٹی بیگز کو 10 منٹ تک گرم پانی میں ڈبو کر رکھیں، پھر نکال کراضافی پانی کو دبا کر نکال دیں اور آنکھوں پر ٹی بیگز کو 10 منٹ تک لگائے رکھیں، اس سے خارش اور سوجن میں کمی آئے گی اور آنکھوں کے گِرد  ہلکے بھی ختم ہو نگے۔

مسوڑھوں میں بہتری

قہوہ میں موجود اجزاء ٹشوز کی سوجن کم کرتے ہیں اور مسوڑھوں سے خون آنے کو روکتے ہیں، اگر کسی کو مسوڑھوں میں سوجن کا مسلہ ہے، تو بھیگے ہوئے ٹی بیگز کو مسوڑوں پر لگائیں، آپ چائے کو بھی استعمال کرسکتے ہیں، جس سے مسوڑھوں کی سوجن میں بہتری آٸے گی۔

امراض سے نجات

قہوہ میں موجود فلیونوئڈز دل کے مرض کو بہتر بناتا ہے، اس کے لئے ہر روز ٢ سے 3 کپ قہوہ کا استعمال کریں۔

ہیضے سے بچائے

قہوے میں پاٸی جانے والی  تیزابیت آنتوں کی صفائی کرتی ہے، جس سے جسم کا سیال مواد جذب ہوتا ہے اور آنتوں کی تیزابیت میں کمی آتی ہے، زیادہ فائدے کے لیے بغیر کیفین کے قہوہ میں شہد  ملا کر استعمال کیا جائے تو بہترین  نتاٸج ہو سکتے ہیں۔

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں