دنیا ابھی ایماندار لوگوں سے خالی نہیں ہوئی، ایسی طبیب جو دس روپے فیس لے کر مریضوں کا علاج کرتی ہے.

0
1,402 views
Noori Parveen
Spread the love
طبیب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مددگار کے نام سے بھی جان جاتا ہے کیونکہ یہ لوگ پریشان مریضوں کی تکلیف کو ختم کرتے ہیں- مگر موجودہ دور میں یہ شعبہ بھی ایک کاروبار کی طرح ہوتا جا رہا ہے اور ڈاکٹروں کی فیسیں غریبوں کی پہنچ سے بہت دور ہیں- مگر اس کاٸنات کے  رہنے کی وجہ چند اچھے لوگ ہیں اور ان لوگوں میں ایک بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی ڈاکٹر نوری پروین بھی ہیں
بھارت جہاں پر مسلمانوں کو مذہبی آزادی کے سبب بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے وہاں پر ایک مسلمان ڈاکٹر نوری پروین ایسی ہیں جو تمام مذہبی اختلافات کوبھلا کر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں اور دوسرے مریضوں کا علاج دس روپے کی فیس میں کرتی ہیں-
معلومات کے مطابق ڈاکٹر نوری پروین آندھرا پردیش کے چھوٹے سے علاقے وجے واوڑا سے تعلق رکھتی ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی محنت اور لگن کے سبب میڈیکل کالج میں داخلہ حاصل کیا اور وہاں سے ڈاکٹر بننے کے بعد اپنے ہی علاقے میں ایک کلینک قاٸم کیا-

Noori Parveen

وہ چاہتیں تو اس کلینک میں زیادہ فیس بھی رکھ سکتی تھیں مگر انہوں نے سچا مددگار ہونے کا کردار ادا کیا اور انہوں نے اپنے کلینک کی فیس اتنی کم رکھی کہ تمام لوگ علاج کی فراہمی حاصل کر سکیں- ان کے کلینک میں داخل ہونے والوں سے وہ50 روپے لیتی ہیں جو کہ بہت ہی کم ہے-

مزید پڑہیے: عائشہ اعجاز دنیا کی تیزترین پاکستان کیلیگرافر


 لوگوں کی خدمت سے سرشار ڈاکٹر نوری پروین پسماندہ لوگوں کو صرف علاج ہی مہیا نہیں کر رہی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وباٸی مرض کے اس زمانے میں جب کہ بہت سارے غریب لوگ روزگار سے محروم ہیں ان کو اپنی تنظیم کے تحت مفت اشیا بھی مہیا کرتی ہیں-
ڈاکٹر نوری پروین جیسے لوگ دنیا میں ایک مثال ہیں جو کہ اپنی کوششوں کو کم سمجھنے کے بجائے اپنا حصہ ڈال دیتے ہیں اور ان کی چھوٹی سی کوشش بھی دنیا کی تبدیلی کی ایک بڑی لہر ثابت ہوتی ہے-

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں