کاجول کی شادی اجے دیوگن سے کرنے پر ان کے والد کیوں خلاف تھے؟ کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ۔۔۔ اداکارہ  سب بتاتے ہوئے

0
1,151 views
Spread the love
کاجول نے اپنے مداہوں کو اداکار اجے دیوگن سے شادی پر اپنے والد کے راضی نہ ہونے کی اصل وجہ بتا دی۔ بھارتی خبر رساں اجنسی کی چند رپورٹس کے مطابق کاجول نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انکے والد 24 برس کی عمر میں انکی شادی کرنے کے  سخت خلاف تھے،  وہ کہتی پیں  کہ میرے والد چاہتے تھے کہ میں شادی کرنے سے پہلے اپنا کیرئیر بنا لوں۔
کاجول نے اپنی والدہ کے بارے میں بھی کہا کہ انکی والدہ ہمیشہ سے ہی انکی حمایتی ہیں اوراداکار اجے دیوگن سے شادی کے معاملے پربھی انکی والدہ نے انکی حمایت کی تھی،انہوں نے بتایا کہ اجے دیوگن سے شادی کے فیصلے میں اُنکی والدہ نے انکا ساتھ دیا۔ب
الی ووڈ اداکارہ نے انٹرویو  میں کہا کہ میری والدہ نے مجھ سے کہا تھا کہ میں وہی کروں جومیرا دل چاہتا تھا اور پھر میں نے اپنی والد کے کہنے پر ہی اپنے دل کی بات ہی سُنی۔  کاجول نے یہ بھی بتایا کہ انکی والدہ انکی سب سےاچھی اور بہترین دوست بھی ہیں، وہ مجھے ہمیشہ ہر بات انتہائ اچھے انداز میں سمجھائی ہیں اور میں نے اُن کی ہر بات کوبہت اہمیت بھی دیتی ہوں۔

مزید پڑہیے: اداکارہ ثناء خان نے بالی ووڈ کو خیر باد کہ دیا اور عالم دین سے شادی کر لی


اُنہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اپنی ملازمت کی وجہ سے اکثر اوقات میری والدہ کے پاس وقت کی کمی رہتی تھی لیکن باوجود اس کے بھی وہ میرے لیے وقت نکال ہی لیا کرتی تھیں اور وہ مجھے اپنے پاس بیٹھا کرر بات سمجھاتی تھیں۔‘ ہم آپ کو واضح کرتے  چلیں کہ اداکارہ کاجول اور اداکار اجے دیوگن کی شادی کواب  اکیس برس ہوچکے ہیں اور یہ جوڑی بالی ووڈ کی سب سے بہترین جوڑیب بھی  گردانی جاتی ہے

یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی؟ نیچے کمنٹ لازمی کریں اور اپنی رائے دیں